امور داخلہ کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں 21 جون کو منعقدہ میٹنگ میں دلّی میں کووڈ-19 سے متعلق لیے گئے فیصلے کے نفاذ کیلئے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا
اس میٹنگ میں اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ فیصلے کو آسانی کے ساتھ اور بروقت طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے اور کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق پلان کو دہلی کیلئے حتمی شکل دے دی گئی ہے
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے ذریعے مقرر کردہ اوقات کے مطابق دہلی میں کووڈ-19 کے تمام کلسٹروں سمیت کنٹینمنٹ زون دوبارہ بنائے جانے کے کام کو 26 جون تک مکمل کرلیا جائیگا
مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایات کے مطابق دہلی میں سیرولوجیکل سروے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس کام کو این سی ڈی سی اور دہلی حکومت کے ذریعے مشترکہ طور پر انجام دیاجائیگا، جس کی شروعات 27 جون سے ہوگی
Posted On:
26 JUN 2020 4:10PM by PIB Delhi
مرکزی داخلہ سکریٹری نے 21 جون کو مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دہلی میں کووڈ-19 سے متعلق لیے گئے متعدد فیصلوں کے نفاذ کے جائزے کیلئے 25 جون کو ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رُکن ڈاکٹر وی کے پال، ایمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گولیریا، آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو کے ہمراہ دہلی کے چیف سکریٹری اور صحت سکریٹری نے شرکت کی۔
مرکزی داخلہ سکریٹری کے ذریعے منعقدہ اس میٹنگ میں اس بات کو واضح طور پر نوٹ کیا گیا کہ کووڈ-19 سے متعلق فیصلے کو بروقت انداز میں آسانی کے ساتھ نافذ کیاجارہا ہے۔ کووڈ-19 سے متعلق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کووڈ-19 سے متعلق معاملات کیلئے ضلعی سطح پر ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔
اس میٹنگ میں یہ بھی اطلاع فراہم کرائی گئی کہ دہلی میں کووڈ-19 کے تمام کلسٹروں سمیت کنٹینمنٹ زون کی نئی خاکہ بندی کاکام مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے ذریعے مقرر کردہ اوقات کے مطابق 26 جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ گھر گھر جاکر صحت سروے کاکام بھی 30 جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات کے مطابق دہلی میں سیرولوجیکل سروے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کام کو این سی ڈی سی اور دہلی سرکار کے ذریعے مشترکہ طور پرانجام دیا جائیگا۔ اس سروے کاکام 27 جون سے شروع ہوگا اور متعلقہ سروے ٹیموں کی تربیت کاکام کل مکمل کرلیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آبادی کلسٹرز میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کامستقبل میں پتہ لگانے کیلئے مضبوط پیش گوئی کرنے والے آلات کے طور پر آروگیہ سیتو اور ایتہاس ایپ کے مشترکہ استعمال کو بھی منظوری دی۔ اس ایپ کے مشترکہ استعمال کیلئے تربیت این سی ڈی سی کے ٹرینروں کے ذریعے دہلی حکومت کی ضلعی ٹیموں کو کل فراہم کرائی گئی۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3544
(Release ID: 1634688)
Visitor Counter : 150