مالیاتی کمیشن

مالی کمیشن نے اپنی ایڈوائزری کونسل کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 26 JUN 2020 3:19PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 جون  / 15 ویں مالی کمیشن ( ایف سی  - XV ) نے 25 اور 26 جون ، 2020 ء کو اپنی مشاورتی کونسل  کے ساتھ ورچوول  میٹنگ کی اور   کمیشن کو در پیش  مختلف  معاملات پر تبادلۂ خیال کیا ۔ 15 ویں مالی کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ کی صدارت میں ہوئی  میٹنگ میں کمیشن کے تمام  ارکان اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔  مشاورتی کونسل کی جانب سے 25 جون ، 2020 ء کو منعقد ہ میٹنگ میں   ڈاکٹر کرشنا مورتی  سبرامنین  ، ڈاکٹر ساجد زید چنائے  ، ڈاکٹر پراچی مشرا  ، جناب  نیل کنٹھ مشرا   اور ڈاکٹر اومکار گوسوامی کے علاوہ   ، خاص طور پر مدعو کئے گئے ڈاکٹر  راتھِن رائے نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ،  ڈاکٹر اروند  وِرمانی   ، ڈاکٹر  ڈے کے سری واستو  ، ڈاکٹر ایم  گووندا راؤ  اور ڈاکٹر سُدِپتو منڈل  کے ساتھ ڈاکٹر شنکر اشاریہ اور ڈاکٹر پرنب سنین   نے ایڈوائزری کونسل کی جانب سے 26 جون ، 2020 ء کی میٹنگ میں شرکت کی ۔  سال  21-2020 ء کے لئے 15 ویں مالی کمیشن کی رپورٹ داخل کئے جانے اور  کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے قومی لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد دوسری میٹنگ   کے بعد سے ایڈوائزری کونسل کے ساتھ  یہ تیسری میٹنگ کی تھی ۔

          ایڈوائزری کونسل کے ارکان نے  کہا   کہ     انہوں نے اپریل میں  کمیشن کے ساتھ میٹنگ کی تھی   ، جس کے بعد  لاک ڈاؤن کو مئی کے آخر تک توسیع دی گئی تھی اور  اب  یہ پابندیاں مرحلہ وار ختم  کی جا رہی ہیں ، جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہیں۔  البتہ معیشت پر  اس وباء کے اثرات  اور مرکزی و ریاستی حکومتوں  کی مالی حالت   پر اِس کے اثرات   اب بھی بہت زیادہ ہیں ۔  کئی تجزیہ  کاروں اور تھِنک ٹینکس نے  21-2020 ء کے لئے  جی ڈی پی  کی شرح ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے ۔  سوشل ڈسٹنسنگ کے جاری  اقدامات   اور  بہت سے علاقوں میں مقامی سطح پر عائد پابندیوں کی وجہ سے سپلائی چین ابھی تک پوری طرح بحال نہیں ہوئی ہے ، جس سے بحالی کے عمل پر اثر پڑا ہے ۔  

          ایڈوائزری کونسل نے مرکزی و ریاستی  حکومتوں  کے ٹیکس مالیہ کی وصولی میں کمی کی وجہ سے  معیشت پر پڑنے والے منفی  اثرات پر تبادلۂ خیال کیا ۔  کونسل کے ارکان نے اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وباء کی وجہ سے ٹیکس کی وصولی   قابلِ قدر   حد تک متاثر ہو سکتی ہے ، اس بات کا اشارہ دیا کہ  ٹیکس کی وصولی میں اِس وباء کے اثرات غیر یکساں ہو سکتے ہیں ۔

          میٹنگ میں حکومتوں  کے مالی خسارے اور قرضوں کے علاوہ  سرکاری قرضوں  کو یکجا کرنے   کی ایک راہ   مقرر کرنے کے امکانات  اور  وباء کے بعد کی صورتِ حال اور اُس کے اثرات  پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اخراجات  کے زمرے میں  حکومتوں پر   صحت  ، غریبوں کی مدد  اور دیگر اقتصادی  امور کی وجہ سے  کافی زیادہ بوجھ  پڑے گا ۔

          ایڈوائزری کونسل کے ارکان نے اِس خیال کا اظہار کیا کہ  ابھی کافی غیر یقینی صورتِ حال ہے  اور 5 سال کے لئے مالی منتقلی  کا ڈیزائن  تیار کرنے میں کمیشن کے سامنے بہت بڑے چیلنج ہیں ۔  کمیشن  ایڈوائزری کونسل کے ساتھ  ابھرتی ہوئی اقتصادی اور مالی  صورتِ حال  پر قریبی نظر  رکھے ہوئے ہے تاکہ اُس کا بہترین طور پر تجزیہ  کیا جا سکے  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-06-2020)

U. No.  3537

 



(Release ID: 1634648) Visitor Counter : 174