بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب منڈاویہ نے وبائی بیماری کے دوران معیشت کی پیشرفت کو جاری رکھنے میں ملاحوں کے رول کااعتراف کیا ہے


ملاحوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا

Posted On: 25 JUN 2020 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جون،          جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویہ نے ا ٓج مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملاحوں کے بین الاقوامی دن کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کی میزبانی بحری دن کی قومی تقریب کمیٹی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی۔ ملاحوں کے اس سال کے سالانہ دن کا موضوع ہے ‘‘ملاح اہم کارکن ہیں’’ اس موضوع کے ذریعے پوری دنیا میں سپلائی چین برقرار رکھنے میں ملاحوں کے رول کا اعتراف کیا گیا ہےکیونکہ 90 فیصد عالمی تجارت سمندر کے ذریعے سے ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M6HN.jpg

جناب منڈاویہ نے   ای- سووینیر کا اجراء  کیا اور اجتماع سے خطاب کیا  جو ڈی جی جہاز رانی، سپنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایس سی آئی) کے چیئرپرسن اور ایم ڈی نیز ایس سی آئی کے اہلکاروں اور ملاحوں پر مشتمل تھا۔

ملاحوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جناب منڈاویہ نے انھیں مبارک باد دی اور ملاحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے معیشت اور ملک کی ترقی میں بھارت کے ملاحوں کے کردار کا اعتراف کیا۔جناب منڈاویہ نے اس چیلنج بھرے کام میں ملاحوں کی مدد کرنے پر ان کے  خاندان  کے افرادکابھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے  کووڈ وبائی بیماری کے پس منظر میں ملاحوں کو درپیش چیلنجوں کو  پیشہ ورانہ زبردست دشواریوں کے طور پر تسلیم کیا مثلاً لاک ڈاؤن کے دوران آتے جاتے اپنی موجودگی اور آمد ورفت کو درج کرانا۔ جناب منڈاویہ نے بھارتی  ملاحوں کی تعداد کو بڑھا کر 5 لاکھ  کرنےکا نشانہ مقرر کیا یہ تعداد  2014 میں 94000 تھی۔ اس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور بھارتی نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ انھوں نے وبائی بیماری کے دوران معیشت کی پیشرفت جاری رکھنے میں ملاحوں کے رول کی تعریف کی اور  ملک کی خدمت کرنے نیز ایک نئے بھارت کی تعمیر میں مستقبل میں  بحفاظت سمندروں میں جانے کے لیے ملاحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3519



(Release ID: 1634399) Visitor Counter : 155