عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی اے ایس ، سول لسٹ - 2020 اور اس کے ای – ورژن کا اجراء کیا
Posted On:
25 JUN 2020 4:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،25 جون / شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج آئی اے ایس سول لسٹ - 2020 اور اس کے ای –ورژن کا اجراء کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فہرست دستیاب پروفائل کی بنیاد پر درست افسر کو درست کام کے لئے منتخب کرنے میں مدد کرے گی اور یہ عام لوگوں کی خدمت کے لئے مختلف عہدوں کے افسران کے بارے میں معلومات کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔
یہ فہرست آئی اے ایس سول لسٹ کا 65 واں ایڈیشن ہے اور دوسری ای سول لسٹ ہے ، جس میں تمام ریاستی کاڈر کے آئی اے ایس افسران کے فوٹو بھی شامل ہیں ۔ اس فہرست میں آئی اے ایس کے اُن کے بیچ ، ریاستی کاڈر ، موجودہ پوسٹنگ ، تنخواہ اور بھتے ، تعلیم اور ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام معلومات دی گئی ہیں ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے ذریعے پچھلے 5 – 6 برسوں میں ڈی او پی ٹی پر دی گئی خصوصی توجہ کی وجہ سے عوام کی بہتری کے لئے بہت سی اختراعات اور اصلاحات کی گئی ہیں ۔ مئی – 2014 ء سے لیگ سے ہٹ کر کئے گئے بہت سے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی گزیٹیڈ افسر سے دستاویزات کی تصدیق کرانے کی پرانی روایت کو ختم کرتے ہوئے خود کی تصدیق کرنا ، کسی بھی آئی اے ایس افسر کے لئے اپنے کیریئر کی شروعات میں مرکزی حکومت میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر تین مہینے گزارنا اور ڈی اے آر پی جی کے لئے وزیر اعظم کے ایوارڈ کے اقدامات اپنے طور پر انقلابی ہیں ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھرتی کے لئے قومی ایجنسی کے قیام کی تجویز آخری مراحل میں ہیں اور جب اسے متعارف کرایا جائے گا تو یہ تمام امید واروں کو برابر کا موقع دینے کے لئے تاریخ رقم کرے گا ۔ بھرتی کی قومی ایجنسی ، این آر اے غیر گزیٹیڈ عہدوں کے لئے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن اہلیت کا مشترکہ ٹسٹ کرائے گا ، جو ہر ضلع میں منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس اطمینان کا بھی اظہار کیا کہ اب تک 25 لاکھ سے زیادہ افسران نے " آئی گوٹ " پر رجسٹریشن کرایا ہے ، جو کووڈ – 19 کے صفِ اوّل کے ورکروں کی تربیت کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ اقدام ایک آئی اے ایس افسر کو ایک کورونا کا جانباز بنانے کے لئے تربیت میں مدد کرے گا ۔ اسی طرح کووڈ سے متعلق 50000 عوامی شکایات ، شکایت کے شعبے میں موصول ہوئی ہیں اور ایسی شکایات کی تعداد جلد ہی ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی ، جنہیں 1.4 دن میں حل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان تمام اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں حکمرانی میں آسانی ہو گی ، جس کے نتیجے میں زندگی گزارنا آسان ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-06-2020)
U. No. 3515
(Release ID: 1634339)
Visitor Counter : 178