ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے میانما میں اے-1 اور اے 3 بلاکوں کی ترقی کے لیے او این جی سی ودیش لمیٹڈ کی طرف سے زائد سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے

Posted On: 24 JUN 2020 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 جون،         اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، میانما میں شیو آئل اور گیس پروجیکٹ کے اے-1 اور اے-3 بلاکوں کی مزید ترقی کے سلسلے میں او این جی سی ودیش لمیٹڈ(او وی ایل) کی طرف سے 121.27 ملین امریکی ڈالر تقریباً 909 کروڑ روپئے کی زائد سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔

او این جی سی ودیش لمیٹڈ (او وی ایل) جنوبی کوریا، بھارت اور میانما کی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ایک حصے کے طور پر 2002 سے ہی میانما میں شیو پروجیکٹ کی تلاش اور ترقی سے وابستہ رہا ہے۔ بھارت کا سرکاری ملکیت کا ادارہ جی اے آئی ایل بھی اس پروجیکٹ میں سرمایہ کار کی حیثیت رکھتا ہے۔ او وی ایل اس پروجیکٹ میں 31 مارچ 2019 تک 722 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔

شیو پروجیکٹ سے پہلی گیس جولائی 2003 میں حاصل ہوئی تھی اور پیداوارمیں ٹھہراؤ دسمبر 2014 میں حاصل ہوا۔ یہ پروجیکٹ مالی سال 2014-15سے مثبت نقد رقمیں پیدا کر رہا ہے۔

پڑوسی ملکوں میں گیس کی تلاش اور ترقی سےمتعلق پروجیکٹوں میں بھارت کے سرکاری اداروں کی شرکت بھارت کی  مشرق کی طرف توجہ دینے کی پالیسی سے مطابقت رکھتی ہےا ور اپنے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ توانائی کے پلوں کو ترقی دینے کی بھارت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3481



(Release ID: 1634151) Visitor Counter : 149