ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی

Posted On: 24 JUN 2020 4:45PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،24 جون  / مختلف شعبوں میں ترقی کو یقینی بنانے کی خاطر حال ہی میں اعلان کردہ آتم نربھر بھارت ابھیان امدادی پیکیج  کو جاری رکھتے ہوئے  وزیر اعظم  جناب  نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 15000 کروڑ روپئے کا مویشی پروری  کے بنیادی ڈھانچے کا ترقیاتی فنڈ  ( اے ایچ آئی ڈی ایف ) قائم کرنے کو منظوری دی ہے ۔

          حکومت ڈیری کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ڈیری کے کو آپریٹیو سیکٹر کے ذریعے  سرمایہ کاری کو راغب کرنے  کی خاطر کئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے ۔ البتہ  حکومت نے محسوس کیا کہ ایم ایس ایم ای  اور پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی  ڈبہ بندی اور  قدر میں اضافے  کے بنیادی ڈھانچے میں  شامل کرنے کی خاطر  انہیں مراعات دینے کی ضرورت ہے ۔ اے ایچ آئی ڈی ایف  ڈیری اور گوشت کی ڈبہ بندی  اور قدر میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے اور  مویشیوں کے چارے  کے لئے پلانٹ قائم کرنے میں  پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کو راغب کرنے میں سہولت پیدا کرے گی ۔  اسکیم کے تحت اہل فیض یافتگان میں  کسانوں کی  پیداوار تنظیمیں  ( ایف پی اوز ) ، ایم ایس ایم ای ،  دفعہ 8 کمپنیاں ، پرائیویٹ کمپنیاں اور  انفرادی  صنعت کار ، جن کا رقم میں کم از کم تعاون 10 فی صد ہو ،  شامل ہیں ۔   بقیہ 90 فی صد قرض  شیڈولڈ بینکوں کے ذریعے دستیاب کرایا جائے گا ۔

          حکومتِ ہند اہل فیض یافتگان کو   سود کی شرح میں 3 فی صد     سود کو معاف کرے گی ۔ اصل قرض کی رقم پر 2 سال تک   ادائیگی نہیں  کرنی ہو گی ، جب کہ اس کے بعد ادائیگی کی مدت 6 سال ہو گی ۔

          حکومتِ ہند  750 کروڑ روپئے کا ایک قرض کی گارنٹی کا فنڈ  قائم کرے گی ،جسے نبارڈ کے ذریعے  مینیج کیا جائے گا ۔  کریڈٹ کے لئے ضمانت ، اُن منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے  فراہم کی جائے گی ، جو ایم ایس ایم ای کی حد کے اندر آتے ہیں ۔   ضمانت  میں  قرض لینے والے کی قرض کی 25 فی صد سہولت کا احاطہ کیا جائے گا ۔

          پرائیویٹ سیکٹر  کے ذریعے  سرمایہ کاری  کے وسیع امکانات ہیں ، جنہیں شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔  15000 کروڑ روپئے کا اے ایچ آئی ڈی ایف اور پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے لئے سود میں چھوٹ کی اسکیم    ، اِن پروجیکٹوں کے لئے ضروری  سرمایہ کاری  کی خاطر پونجی دستیاب کرائے گی اور  سرمایہ کاروں کے لئے  مجموعی ریٹرن اور منافع میں اضافہ کرنے میں بھی مدد کرے گی ۔  ڈبہ بندی اور قدر میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے میں  اہل فیض یافتگان کے ذریعے اِس طرح کی سرمایہ کاری  ، اِن ڈبہ بند اور قدر میں اضافہ  کی گئی اشیاء کی بر آمدات کو بھی فروغ دے گی ۔ 

          چونکہ ، بھارت میں  ڈیری کی پیداوار کا تقریباً 50 سے 60 فی صد واپس کسانوں  کو پہنچتا ہے ، اس لئے اِس سیکٹر سے  کسانوں کی آمدنی پر براہ راست کافی اثر پڑ سکتا ہے ۔ ڈیری مارکیٹ کا سائز اور دودھ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست امدادِ باہمی اور پرائیویٹ سیکٹر کی ڈیری کی خریداری سے جڑا ہے ۔ اِس لئے اے ایچ آئی ڈی ایف میں مراعات والی سرمایہ کاری نہ صرف  7 گنا پرائیویٹ سرمایہ کاری کو راغب کرے گی بلکہ   کسانوں کو بھی  لاگت میں  زیادہ سرمایہ کاری کرنے  کے لئے راغب کرے گی تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا  سکیں اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ  ہو ۔  آج اے ایچ آئی ڈی ایف کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات کی منظوری  35 لاکھ سے زیادہ براہِ راست اور بالواسطہ روز گار فراہم کرنے میں مدد کریں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3491



(Release ID: 1634045) Visitor Counter : 230