کابینہ
کابینہ نے اترپردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے کو بین اقوامی ہوائی اڈہ اعلان کئے جانے کو دی منظوری
Posted On:
24 JUN 2020 4:38PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے اتر پردیش میں کشی نگر ہوائی اڈے کو بین اقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اعلان کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔
کشی نگر ہوائی اڈہ شراوستی، کپل وستو، لمبنی( کشی نگر خود ایک بودھ ثقافتی مقام ہے) جیسے متعدد بودھ ثقافتی مقامات کے قریب واقع ہے اور ’ بین اقوامی ہوائی اڈے‘ کے طور پر اعلان کئے جانے سے فضائی مسافروں کے لئے رابطہ کاری میں بہتری آئے گی، ساتھ ہی انہیں مسابقتی اخراجات والے سفر کے لئے زیادہ متبادل ملیں گے۔ اس کے نتیجے میں ملکی / بین الاقوامی سیاحت اور خطوں کی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔
کشی نگر اتر پردیش کے شمال۔ مشرقی حصے میں ہے اور گورکھپور سے تقریبا 50 کلومیٹر پورب میں واقع ہے۔ یہ اہم بودھ تیرتھ مقامات میں سے ایک ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 3487
(Release ID: 1634000)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada