وزارت دفاع

آپریشن سمدر سیتو – آئی این ایس ایراوت 198 ہندوستانی شہریوں کو مالدیپ سے وطن واپس لایا

Posted On: 23 JUN 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/جون 2020 ۔ ہندوستانی بحریہ کے ذریعے ’آپریشن سمدر سیتو‘ کے لئے تعینات آئی این ایس ایراوت آج یعنی 23 جون 2020 کو صبح سویرے توتی کورین بندرگاہ میں ان 198 ہندوستانی شہریوں کو لے کر داخل ہوا جو اس جہاز پر مالدیپ کے شہر مالے میں سوار ہوئے تھے۔ اس طرح سے ہندوستانی بحریہ اب تک 2386 ہندوستانی شہریوں کو مالدیپ سے ہندوستان واپس لاچکی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو جہاز پر سوار کرانے کی سہولت مالدیپ میں واقع ہندوستانی مشن کے ذریعے فراہم کرائی گئی۔ لوگوں کو جہاز پر مطلوبہ طبی جانچ کے بعد سوار کرایا گیا۔ سمندری سفر کے دوران کووڈ سے متعلق سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا۔

مالدیپ سے باہر نکال کر لائے گئے لوگوں کا توتی کورین میں مقامی انتظامیہ نے خیرمقدم کیا۔ یہاں پر تیزی کے ساتھ جہاز سے اتارنے، صحت کی جانچ، امیگریشن اور ٹرانسپورٹیشن کے بندوبست کئے گئے۔

آج لائے گئے لوگوں کو ملاکر ہندوستانی بحریہ نے مالدیپ، سری لنکا اور ایران سے موجودہ وبا کے دوران 3305 ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کا کام انجام دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TCA2.jpg

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3464

23.06.2020



(Release ID: 1633830) Visitor Counter : 159