امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پوری رتھ یاترا کی اجازت دینے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا


وزیر اعظم نریندر مودی جی نے نہ صرف عقیدت مندوں کے جذبات کو سمجھا بلکہ اس معاملے کا مثبت حل نکلے اس کے لئے فوراً کوشش شروع کی، جس سے ہماری یہ عظیم روایت قائم رہی: جناب امت شاہ

جناب امت شاہ نے پوری کے راجا، پوری کے شنکراچاریہ اور سالیسٹر جنرل سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا

معاملے کی سنجیدگی اور اہمیت کے پیش نظر معاملے کو سپریم کورٹ کی تعطیلی بنچ کے سامنے رکھا گیا، دوپہر بعد اس کی سماعت ہوئی اور یہ خوشگوار فیصلہ ہم سب کے سامنے آیا: مرکزی وزیر داخلہ

اڈیشہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد، جے جگن ناتھ: جناب امت شاہ

Posted On: 22 JUN 2020 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22/جون 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لئے، بالخصو ص اڈیشہ کے ہمارے بھائیوں، بہنوں اور بھگوان جگن ناتھ کے بھکتوں کے لئے مبارک دن ہے۔ رتھ یاترا کو سپریم کورٹ کی منظوری ملنے سے پورے ملک میں جوش اور مسرت کا ماحول ہے۔  اپنے ٹویٹ پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ میرے ساتھ ساتھ ملک بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں کے لئے خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے نہ صرف عقیدت مندوں کے جذبات کو سمجھا بلکہ اس معاملے کا مثبت حل نکلے، اس کے لئے فوراً کوشش شروع کی، جس سے ہماری یہ عظیم روایت قائم رہی۔ وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب کی صلاح پر انھوں نے گجپتی مہاراج جی (پوری کے راجا) اور پوری کے شنکراچاریہ جی سے بات کی اور یاترا کے بارے میں ان کے خیالات معلوم کرکے وزیر اعظم صاحب کو واقف کرایا۔ آج صبح وزیر اعظم کی ہدایت پر سالیسیٹر جنرل سے بھی بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملے کی سنجیدگی اور اہمیت کے پیش نظر اس معاملے کو سپریم کورٹ کی تعطیلی بینچ کے سامنے رکھا گیا۔ دوپہر بعد اس کی سماعت ہوئی اور یہ پرمسرت فیصلہ ہم سب کے سامنے آیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اڈیشہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک باد۔ جے جگن ناتھ!

a.jpg

b.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3433

 



(Release ID: 1633500) Visitor Counter : 167