امور داخلہ کی وزارت

صحت سے متعلق سروے سے لے کر جانچ کرنے اور پرائیویٹ اسپتالوں کے اخراجات کی حد مقرر کرنے تک دلی میں کووڈ۔ 19 کے بندوبست کو مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایتوں کے مطابق کیا گیا



پرائیویٹ اسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لئے آئسولیشن بستروں کے چارجز تقریباً ایک تہائی کم کئے گئے

دلی کے 224 کنٹینمنٹ زون میں گھر گھر جاکر صحت سے متعلق سروے کا کام مکمل ؛ مجموعی طور پر 2.3 لاکھ لوگوں کا سروے کیا گیا

سستی اور رتیز رفتار ریپڈ اینٹیجین ٹیسٹنگ شروع کی گئی؛ 193 ٹیسٹنگ مراکز میں کل 7040 افراد کی جانچ کی گئی؛ ؤنے والے دنوں میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا

Posted On: 19 JUN 2020 3:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    دلی کے عوام کو راحت پہنچانے  کے لئے مودی حکومت کی عہد بندی کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے مشورے پر  دلی میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال پر ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ دلی میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال کے سلسلے میں گزشتہ چند دنوں میں   مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگوں میں دی گئی ان  کی ہدایتوں کے مطابق دلی کے 242 کنٹینمنٹ زون میں  گھر گھر جاکر صحت سے متعلق سروے کا کام کل مکمل کرلیا گیا۔ مجموعی طور پر 2.3 لاکھ افرد  کا سروے کیا گیا۔

اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ  کی ہدایتوں کے مطابق  دلی میں جانچ کرنے کی صلاحیت  اور نتائج کی فوری ڈلیوری  میں اضافہ ، ریپڈ انٹیجین ٹیسٹنگ، طریقیات کے ذریعہ جانچ کا کام کل شروع کیا گیا۔ 193 ٹیسٹنگ مراکز میں  مجموعی طور پر  7040 افراد کی جانچ کی گئی۔ آنے والے دنوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا رہے گا۔

 دلی میں عام آدمی کو راحت مہیا کرانے کے لئے  جناب امت شاہ نے   مختلف زمروں یعنی آئسولیشن بیڈز ، وینٹی لیٹر سپورٹ کے بغیر آئی سی یو اور وینٹی لیٹر سپورٹ کے ساتھ آئی سی یو میں کووڈ۔ 19 مریضوں کے لئے  60 فیصد بستروں  کے لئے دلی میں  پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ چارج کی جانے والی شرحوں کو مقرر کرنے کے لئے  نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر وی کے پال    کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل کی ہے۔

دلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے  چارجز کی نئی فہرست

 

زمرہ

(پرائیویٹ اسپتال)

 

نئی شرح (یومیہ)

(پی پی ای اور ادویات سمیت)

 

پرانی شرح (یومیہ)

(پی پی ای کو چھوڑکر)

آئسولیشن بیڈ

 

Rs 8000 – 10000

 

Rs 24000 - 25000

آئی سی یو (وینٹی لیٹر کے بغیر)

 

Rs 13000 – 15000

 

Rs 34000 - 43000

آئی سی یو (وینٹی لیٹر  سمیت)

 

Rs 15000 – 18000

 

Rs 44000 - 54000

 

 

کمیٹی نے  تمام پرائیویٹ اسپتالوں  (جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ پرائیویٹ اسپتال این اے بی ایچ  سے  منظور شدہ ہے یا نہیں) کے لئے  آئسولیشن بیڈز، بلا وینٹی لیٹر اور وینٹی لیٹر سمیت آئی سی یو کے لئے س بالترتیب  10000۔8000 یومیہ (پی پی ای اور ادویات سمیت)، 15000۔ 13000 روپے یومیہ (پی پی ای اور ادویات سمیت) اور 18000۔ 15000 روپے یومیہ (پی پی ای اور ادویات سمیت) کی سفارش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3397

                          


(Release ID: 1633356) Visitor Counter : 175