جل شکتی وزارت

اڈیشہ میں جل جیون مشن کی سست روی کے پیش نظر جل شکتی کے مرکزی وزیر نے وزرائے اعلی کو خط لکھا


مرکز نے 21۔2020 میں جل جیون مشن کے لئے 812 کروڑ روپے منظور کئے

Posted On: 19 JUN 2020 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  اڈیشہ کے وزیراعلی کو لکھے گئے اپنے خط میں  جل جیون مشن (جے جے ایم) کی اہمیت پر زور دیا اور  ریاست میں اس پروگرام کو تیز رفتار کے ساتھ نافذ کرنے کی اپیل کی۔ ان کے خط سے  جے جے ایم  کو نافذ کرنے کے لئے س ریاستی حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرانے کی  مرکزی حکومت کی عہد بندی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس مشن کا مقصد 2024 تک  فنکشنل  ہاؤس  ہولڈ ٹیب کنکشن (ایف ایچ ٹی سی)  کے ذریعہ ہر ایک دیہی گھر کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کراتے ہوئے  دیہی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ا

پنے خط میں مرکزی وزیر نے  ریاست میں  نشانے کو پورا کرنے کی خامیوں اور  فند کے ناکافی استعمال کا ذکر کیا ہے۔ سال 20۔2019 میں ریاست میں  15.61 لاکھ کا نشانہ تھا جبکہ  محض 4.37 لاکھ (27.97 فیصد)  گھروں میں ٹیب کنکشن فراہم کرایا گیا۔ یہ سست روی فنڈ کا کم استعمال کئے جانے کا نتیجہ ہے۔ اوڈیشہ کو 20۔2019 میں 364.74 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے، جن میں سے  ریاست نے 275.02 کروڑ روپے ہی استعمال کئے۔ چونکہ ریاست فنڈز کا پورا استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لئے مرکزی وزیر نے وزیراعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ  پانی کی سپلائی کی اسکیموں کے لئے  منصوبوں اور ان کے نفاذ کی حکمت عملی کا جائزہ لیں تاکہ  فنڈ کے استعمال کو بہتر  بنایا جاسکے اور کام میں تیزی لائی جاسکے۔

جناب شیخاوت نے اپنے خط میں  اس بات پر زور دیا ہے کہ  کس طرح ہر ایک گھر کو پینے کا پانی مہیا کرانا ایک قومی ترجیح ہے اور  اس کام کو بلا روک ٹوک جاری رکھنے کے لئے  اڈیشہ کو مختص کرائے گئے فنڈ میں سال 21۔2020 میں 364.74 کروڑ روپے کا اضافہ کرکے  اسے 812.15 کروڑ روپے کیا گیا ہے۔ اس سال 90 کروڑ روپے کی خرچ نہ کی گئی بقیہ رقم  کے ساتھ مرکز کے ذریعہ مختص کی گئی اس سال کی  812 کروڑ روپے  کی رقم  اور اتنے ہی ریاست کے حصے کے ساتھ  اوڈیشہ کے پاس اب  سال 21۔2020 میں  جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے 1805 کروڑ  روپے ہوں گے۔ وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست  مرکز کے فنڈ کے  برابر ریاست کا  حصہ معینہ وقت پر اس پروگرام  کے لئےنافذ کرنے والے محکمے کو فراہم کرائے گی، جس سے دیہی علاقوں میں  100 فیصد نل کے کنکشن کے نشانے کو  حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ریاست کو مشورہ دیا گیا کہ وہ نشانے کو حاصل کرنے کے لئے  گاؤں میں  مہم موڈ میں اس کو انجام دیں۔ منصوبہ بناتے وقت   پانی کی کمی والے علاقوں ، پانی کے خراب معیار والے علاقوں ، خواہش مند اضلاع میں واقع گاؤں، ایس سی / ایس ٹی کی کثیر آبادی والے  گاؤں / علاقوں ، سنسد آدرش گرام یوجنا  کے تحت آنے والے  گاؤں میں کام کی تکمیل کو ترجیح دے۔

ریاست کو  ایم  جی این آر ای جی ایس، جے جے ایم، ایس بی ایم (جی)،  ایف پی آر آئی کو  15 ویں ایف سی گرانٹ ، ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ وغیر جیسے مختلف  پروگراموں سے ملنے والے موجودہ وسائل کو دیہی سطح پر  استعمال کرے اور ان تمام وسائل کو یکجا کرکے ہر ایک گاؤں کے لئے  ولیج ایکشن پلان  (وی اے پی) تیار کرے۔

جل شکتی کے وزیر نے اوڈیشہ کے وزیراعلی کو  2024 تک ریاست کو ‘100 فیصد ایف ایچ ٹی سی والی ریاست ’بنانے کے لئے  اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی  اور جلد ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزیراعلی کے ساتھ جے جے ایم کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے بارے میں بات چیت کرنے کی خواہش کی اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3393

                          


(Release ID: 1633352) Visitor Counter : 178