ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

 اسکل انڈیا مشن کے تحت 96000 سے زیادہ  لوگوں کو یوگ ٹیچر اور تربیت کار کے طور پر  تربیت دی گئی

Posted On: 20 JUN 2020 7:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20جون 2020/ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت سازی کی وزارت (ایم ایس ڈی اے) نے تناؤ  سے بچنے اور مجموعی  جسمانی  اور دماغی صحت حاصل کرنے کے لئے یوگ کو بڑھاوادینے کے لئے چھٹا بین الاقوامی یوم یوگ منانے کے  لئے جمعہ کے روز ایک ویبنار  کا انعقاد کیا گیا۔ بیوٹی اینڈ ویلنیس سیکٹر اسکل کونسل (بی  اینڈ ڈبلیو  ایس  ایس سی) کی چنندہ تھیم ’’یوگ کو کہو  ہاں، روگ کوکہو نہ‘‘   کے ساتھ اس ویبنار کا انعْقاد  آرٹ آف لونگ کے  بانی گرو شری شری روی شنکر، یوگ  تنظیم کے ڈائریکٹر ہنساجی  یوگیندر  اور ہنر مندی  کے فروغ اور صنعت سازی کے وزیر ڈاکٹر مہندر  ناتھ پانڈے کی موجودگی میں   کیا گیا۔   اس ویبنار  کا اہتمام  بیوٹی اینڈ ویلنیس  سیکٹر اسکل  کونسل (بی اینڈ ڈبلیو ایس  ایس سی) کی سی او ای مونیکا  بہل نے کیا۔ اس کا مقصد جسمانی صحت اور دماغی    تندرستی میں سدھار لانے  میں یوگ سے ہونے والے فائدوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر  بیداری پھیلانے اور خاص طو ر پر کووڈ 19 بحران کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یوگ  کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00162JA.jpg

ویبنار میں فکر و تناؤ پر قابو پانے میں یوگ  کے کردار کوسمجھنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے علاوہ نوجوانوں کےلئے یوگ کے میدان میں موجود  مختلف   کریئر  کے مواقع کے بارےمیں بھی بتایا گیا۔ یوگ کے شعبے میں یا میدان میں دستیاب  مواقع  کا فائدہ  اٹھانے میں نوجوانوں کو مدد کرنے کی مسلسل کوششوں  کے تحت  ملک بھر میں 96196 سے زیادہ امیدواروں کو پردھان منتری  کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)  سابق تربیت کی پہنچان  (آر پی ایل)  قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) اور مخصوص پروجیکٹس کے تحت مختلف  ہنر پہلوؤں کے ذریعہ یوگ ٹیچر اور یوگ  تربیت کار کے طورپر  تربیت دی گئی ہے۔  یوگ کے لئے تین مخصوص نصاب ہیں۔ یوگ ٹرینر  (این ایس کیو ایف4) یوگ ٹرینر (لیول 5) اور سینئر یوگ ٹرینر (لیول 6) کچھ اہم معاون جنہوں نے ہنر مندی کو فروغ  اور صنعت سازی کی وزارت اوربیوٹی اورویلنس  سیکٹر اسکل کونسل (بی او ڈبلیو ایس ایس سی) کو اس اہم مقام پر پہنچا نے میں مدد کی ہے۔ وہ آرٹ آف لونگ اور پتانجلی ہیں۔

سب سے زیادہ ہنر مند لوگ  امیدواروں والی ریاستیں اترپردیش،مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ، کیرل اور مغربی بنگال ہیں۔  بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کے پاس سی بی ایس ای اسکولوں کے لئے لوگ میں تعلیمی  سال 21-2020 سے گیارہویں  جماعت سے شروع ہونے والا   پیشہ ورانہ تعلیم نصاب بھی ہے۔ بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی کا ریاستوں  کےتمام  مجموعی  تعلیمی اسکولوں کے اعلی تعلیمی درجات کے لئے بھی یوگ  کے لئے کام دستیاب ہے۔

 آرٹ  آف لونگ کے بانی  گروشری شری  روی شنکر نے کہا کہ  یوگ صرف روحانیت کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک ہنر ہے اور اصل میں یہ ایک صنعت سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ دور میں یوگ  کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے  کیونکہ  پوری دنیا ابھی نول کورونا وائرس  وبا سے پیدا شدہ چیلنجز  کا سامنا کررہی ہے۔ شری شری روی شنکرنے کہاکہ ہم سبھی کو ایسے   وقت میں یوگ کو اپنانا چاہئے کیونکہ یہ ہماری دماغی تندرستی زندگی کی قوت  کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے ہمیں  بہت زیادہ  سکون ملتا ہے اور ہم زیادہ متوازن رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگ محض ایک آسن نہیں ہے  بلکہ یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔

شری شری روی شنکر نے کہا کہ یوگ کو ہر کسی کو زندگی کا حصہ بنانے کےپی ایم مودی کے نظریے کے مطابق  کوشش کرنے کے لئے  ہنر مندی کے فروغ اور صنعت سازی کی وزارت  کا شکریہ ادا کرتا  ہے۔ جس نے یوگ کو ہندستان کے اندرونی  علاقوں تک پہنچایا ہے۔ ملک کے دور دراز  علاقوں کے لوگوں کو بھی ہنر مندی کے فروغ کے مراکز  کےذریعہ یوگ سکھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ہنر مندی فروغ کی تربیت  پورے زور شور سےجاری   ہے اور یوگ  اب نوجوانوں کے لئے ایک بہترین  کریئر  متبادل بن گیا ہے۔

 ہنر مندی کے فروغ اور صنعت سازی کے وزیر  ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے نے ملک میں لوگ اساتذہ اور تربیت  کاروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  کہا  کہ یوگ دنیا   کے لئے بھارت کی جانب سے ایک بیش قیمتی تحفہ ہے جو ہماری  قدیم ویدک روایات  میں شامل ہے۔ ہمارے وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں یوگ پوری دنیا میں اچھی صحت  اور تندرستی کی تلاش  میں سب سے بڑی  عوامی  تحریک  میں سے ایک بن گیا ہے۔ ان کے نظریے کے مطابق  ہم بیوٹی اور  ویلنیس  سیکٹر اسکل  کونسل (بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی) کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ تاکہ یوگ کےمیدان میں کریئر  کے مختلف امکانات  کے بارے میں بیداری پھیلائی جاسکے اور نوجوانوں کو ایک امید افزا  مستقبل  کے لئے یوگ  کو اپنانے کی ترغیب دی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کووڈ-19 کے بعد سندیافتہ یوگ ٹیچر س اور ٹرینر  کی مانگ میں زبردست  طریقے سے اضافہ ہوگا،  انہوں نے کہا کہ ہم یوگ کو صحیح معنی میں عالمی بنانے او راس میدان میں دلکش  کیرئیر  کے مواقع کا پتہ لگانے کے لئے  ملک بھر میں نوجوانوں کو ماہر بنانے کے اپنے نظریے کے لئے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر  ہنسیاجی یوگیندر نے یوگ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  بین الاقوامی یوم یوگ  کے موقع پر  ہم نے ہندستان میں یوگ  ہنر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پربھی  بات چیت ہوئی کہ  یوگ نے کس طرح  صحت اور تندرستی  حاصل کرنے کے لئے سماج اور ایک  ضروری بدلاؤ  لانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ کووڈ -19 وبا کے موجودہ  بحران میں یوگ نے  اس بیماری سے لڑنے اور جسمانی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہنر مندی کے فروغ اورصنعت سازی  کی وزارت کےتحت  قومی ہنر مندی کارپوریشن کے تحت بیوٹی اینڈ ویلنیس  سیکٹر اسکل کونسل  (بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس ایس ) نےکئی کارپوریٹ اور تنظیموں کے ساتھ مل کر یوگ سے وابستہ نوکریوں کے لئےنوجوانوں کو تربیت دینے کاکام کیا ہے۔ اس شراکت داری میں  سڈکو انٹرنیشنل وہائٹ  بولٹس اور انٹرنیشنل  یوگ الائنس  جیسی کمپنیاں  شامل ہیں۔ بی اینڈ   ڈبلیو ایس ایس سی نے بھی یوگ میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے ڈاکٹر آر ایچ  ناگیندر اور ڈاکٹر ہنساجی کی موجودگی میں یوگ  تنظیم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر  دستخط کئےہیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4012

 



(Release ID: 1633207) Visitor Counter : 156