وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کے 75 ویں یوم پریڈ میں حصہ لیں گے
Posted On:
20 JUN 2020 2:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20جون 2020/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے یوم فتح پریڈ میں حصہ لینے کے لئے 24 جون 2020 کوماسکو کا دورہ کریں گے۔ اس پریڈ کا انعقاد روسی اور دیگر دوست لوگوں کی بہادری اور ان کی قربانی کو اعزاز دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع جنا سنگئی شوڈ گو نے وزیر دفاع کو یوم فتح میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا ہے، جسے بنیادی طور پر 9 مئی 2020 کو منعقد کیا جانا تھا۔
اس کے علاوہ تینوں افواج پر مشتمل ایک 75 رکنی ایک فوجی دستہ پہلے ہی روسی فوجی دستے کے ساتھ اور مدعو کئے گئے دیگر فوجی دستوں کے ساتھ یوم فتح پریڈ میں حصہ لینے کے لئے ماسکو پہنچ چکا ہے۔ یوم فتح پریڈ میں حصہ لینے کے لئے مارچنگ دستے کی کمان ویر سکھ لائٹ انفینٹری ریجمنٹ کے ایک میجر رینک کے افسر کرر ہے ہیں۔ اس ریجمنٹ نے دوسری جنگ عظیم میں بہادری سے لڑائی کی تھی اور اسے دیگر شجاعتی اعزازات کے علاوہ چار بٹالین اعزاز دو ملٹری کراس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔
یوم فتح پریڈ میں ہندستان کی شرکت دوسری جنگ عظیم میں روس اور دیگر ممالک کے ذریعہ کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ایک علامت کے طور پر ہوگی جس میں ہندستانی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا اور عظیم قربانیاں دی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یوم فتح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کو مبارک باد دی تھی۔ وزیر دفاع کا دورہ ہند اور روس کے درمیان لمبے عرصے سے چلی آرہی خصوصی اور خصوصی اختیار والی حکمت عملی (اسٹریٹیجی) شراکت داری کو مزید مستحکم بنائے گا۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4011
(Release ID: 1633206)
Visitor Counter : 212