امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یوگا کے بین الاقوامی دن ، 2020 کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی کی اَنتھک کوششوں کی وجہ سے یوگا نے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے : امت شاہ
Posted On:
21 JUN 2020 10:58AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 جون / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔
جناب امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوگا جسم کو صحت مند رکھنے کے ایک طریقے سے کہیں زیادہ ہے ۔ یہ جسم اور ذہن ، کام اور فکر اور انسان اور فطرت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یوگا پوری انسانیت کے لئے بھارتی تہذیب کا ایک منفرد تحفہ ہے ۔ دنیا نے اب یوگا کو اپنا لیا ہے ۔ اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے عالمی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔
اس موقع پر اپنے مبارکباد کے پیغام کو ختم کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (21-06-2020)
U. No. 4016
(Release ID: 1633150)
Visitor Counter : 217