سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئی ٹی گواہاٹی نے کووڈ – 19 کے لیے کم قیمت تشخیص کٹیں تیار کی ہیں

Posted On: 19 JUN 2020 2:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جون  2020  /  نوویل کورونا وائرس کی شکنجے سے باہر آنے کے لیے صحیح جانچ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کوششوں میں اضافہ کرتے ہوئے گواہاٹی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے آر آر اینیمل ہیلتھ کیئر لمیٹڈ اور گواہاٹی میڈیکل کالج و اسپتال جی ایم سی ایچ کے ساتھ مل کر  کم قیمت والی تشخیص کٹیں تیار کی ہیں۔ یہ ہیں وائرل ٹرانسپورٹ میڈیا وی ٹی ایم کٹیں، آر ٹی – پی سی آر کٹیں اور آر این اے آئی سولیشن کٹیں ۔

وی ٹی ایم کٹیں پہلے مرحلے کا وسیلہ ہیں جنہیں کسی انفرادی وسیلے سے ناک  یا منھ سے پھریری کے ذریعے نمونہ حاصل  کر کے اس کی جانچ کے لیے لیباریٹری کو مخصوص  طریقے  سے بھیجے جانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران  اگر وائرس موجود ہے تو نمونہ ، جانچ کا عمل پورا ہونے تک صحیح سلامت برقرار رہنا چاہیے۔  

آئی آئی ٹی گواہاٹی کے سرکردہ محقق پروفیسر پرمیسور  کرشنن ایئر نے کہا کہ ‘‘کٹوں کی قیمت کم کرنے کے لیے ہم ایسے سامان کا استعمال کرتے ہیں جو مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہو اور عالمی صحت تنظیم کی سفارشات کے مطابق ہو۔ ہم نے ان کٹوں کی دو کھیپیں آسام کے قومی صحت مشن اور جی ایم سی ایچ کے حوالے کی ہیں۔ ہم یہ کٹیں  لوگوں کو  بڑے پیمانے پر دستیاب کرانے کے لیے  بڑی تعداد میں تیار کر رہے ہیں۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OJDG.jpg

(بائیں سے دائیں) لکشمی رمن ادیل، پی ایچ ڈی طالبعلم  (آئی آئی ٹی گواہاٹی)، ڈاکٹر پنکج چودھری (آر آر اینیمل ہیلتھ کیئر) ، پروفیسر پرمیسور ایئر  اور پروفیسر سدھارتھ گھوش  (آئی آئی ٹی گواہاٹی) ، ڈاکٹر انل بڈکر (آر آر اینیمل ہیلتھ کیئر)

 

یہ مکمل پیکیج وائرل کے نمونوں کو اکٹھا کرنے  ، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے ، ان کا بندوبست کرنے اور دیر تک فریجر میں  رکھے جانے  کی لیے موزوں ہے۔  پروفیسر ایئر نے کہا کہ ان کٹوں سے، آسام میں کم قیمت  اور اعلیٰ کوالیٹی کی حفظان صحت مصنوعات  میں اضافہ ہوگا اور عالمی درجے کی کٹوں کی فراہمی ہوگی۔ نیز حفظان صحت سے متعلق پیشہ وروں کو روزگار کے موقع فراہم ہوں گے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3387



(Release ID: 1632991) Visitor Counter : 191