مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

خوانچہ فرشوں کے لئے خصوصی بہت چھوٹے قرضوں کی سہولت کی اسکیم شروع کی گئی  - آتم نربھر بھارت کی جانب کوشش

Posted On: 19 JUN 2020 1:07PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،19 جون  / ہاوئسنگ اور شہری امور کی وزارت اور چھوٹی صنعتوں کے ترقیاتی بینک ، سڈبی کے درمیان  آج یہاں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ سڈبی کو   وزیر اعظم کی خوانچہ فروشوں کے لئے آتم نربھر ندھی  ( پی ایم سو نِدھی ) – ایک خصوصی  بہت چھوٹے قرضوں کی سہولت  برائے خوانچہ فروش  ، کو نافذ کرنے کی ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر ہاؤسنگ  اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے جوائنٹ سکریٹری سنجے کمار اور سڈبی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر  جناب وی ستیہ وینکٹا راؤ نے  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  جناب ہردیپ سنگھ  پوری کی موجودی میں دستخط کئے ۔

          مفاہمت نامے کے مطابق سڈبی  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی رہنمائی میں پی ایم  سو نِدھی اسکیم کو نافذ کرے گی ۔ یہ  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرضوں کی ضمانت کے فنڈ ٹرسٹ ( سی جی  ٹی ایم ایس ای  ) کے ذریعے قرض دینے والے اداروں کو قرضوں کی ضمانت کا بندوبست کرے گی ۔  یہ ایک مخصوص  اور مربوط آئی  ٹی  پلیٹ فارم تیار کرے گی ، جس کا مقصد شروع سے آخر تک   حل فراہم کرنا  اور تمام عمل  کے لئے دستاویزات تیار کرنا  ، پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے   شراکت کو یقینی بنانا اور  شہری بلدیاتی اداروں  ، قرض دینے والے اداروں ، ڈجیٹل ادائیگی کرنے والوں اور  دیگر فریقوں کے درمیان معلومات  کا لین دین شامل ہے ۔

          یہ شیڈول تجارتی بینکوں ( ایس سی بی ) ، غیر بینکنگ  مالی کمپنیوں ( این بی ایف سی  )  ، بہت چھوٹے مالی اداروں  ( ایم ایف آئی ) ، کو آپریٹیو بینکوں ، چھوٹے فائنانس بینکوں ( ایس ایف بی  )  ، علاقائی دیہی بینکوں ( آر آر بی ) وغیرہ  جیسے  قرض دینے والے اداروں   کا اسکیم کے نفاذ کے لئے  نیٹ ورک تیار کرے گی ۔

          موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی خاطر سڈبی  ایک پروجیکٹ مینجمنٹ  یونٹ  ( پی ایم یو ) بھی فراہم کرے گی  ، جو   تربیت  / صلاحیت سازی ، پروجیکٹ اور پلیٹ فارم مینجمنٹ  ، اطلاعاتی تعلیم  اور مواصلات  ، بینکنگ ، این بی ایف سی اور ایم ایف آئی جیسے شعبوں  پر مشتمل   ہو گا اور اس کی مدت پی ایم سو نِدھی  کی مدت تک  یعنی  مارچ ، 2022 ء تک ہو گی ۔

          یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  کے ذریعے  پی ایم سو نِدھی  کا آغاز یکم جون ، 2020 ء کو کیا گیا تھا ، جس کا مقصد خوانچہ فروشوں کے لئے مناسب  پونجی کا قرض فراہم کرنا تھا  تاکہ وہ کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کے بعد اپنی روزی روٹی کے لئے کام کو بحال کر سکیں ۔ اس اسکیم  کا ہدف 50 لاکھ خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ اسکیم کے تحت خوانچہ فروش  10000 روپئے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں ، جسے ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں واپس  کیا جائے گا ۔ قرضوں کی بر وقت اور جلد ادائیگی پر  سود میں  7 فی صد سالانہ  کی سبسڈی دی جائے گی ، جو  سہ ماہی بنیاد پر  فوائد کی براہ راست منتقلی ( ڈی بی ٹی ) کے ذریعے کھاتوں میں دی جائے گی ۔ قرض کو جلد ادا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا ۔ یہ اسکیم  100 روپئے ماہانہ  تک کی رقم کے لئے  ڈجیٹل لین دین پر  کیش بیک  انسینٹیو  کو فروغ دے گی ۔  اس کے علاوہ ، خوانچہ فروش  اپنے قرض کی بر وقت / جلد ادائیگی کےذریعے اپنے قرض کی لمٹ میں اضافہ کرنے کی سہولت  حاصل کرکے  اقتصادی ترقی  کے لئے مزید کوششیں کر سکتے ہیں۔

          وزارت نے  تمام فریقوں  جیسے ریاستوں اور دیگر فریق  بشمول بینک  ، این ایف آئی ، این بی ایف سی ، سڈبی اور خوانچہ فروشوں کی انجمنوں وغیرہ کو اسکیم کے رہنما خطوط  مشتہر کر دیئے  ہیں تاکہ ان کے رول اور ذمہ داریوں کو سمجھایا جا  سکے ۔  پی ایم سو نِدھی   کے لئے مربوط آئی ٹی پلیٹ فارم کو جون کے چوتھے ہفتے  میں لانچ کرنے کی امید ہے  ۔ پہلے مرحلے میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صلاح و مشورے سے  108 شہروں کو ستمبر  ، 2020 ء تک احاطہ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ قرض  کی فراہمی کا منصوبہ جولائی ، 2020 ء سے شروع کرنے کا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-06-2020)

U. No.  3373

 


(Release ID: 1632729) Visitor Counter : 216