پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم کی ایک بڑی کمپنی بی پی پنے میں عالمی تجارتی خدمات کا ایک نیا بڑا مرکز قائم کرے گی؛


پیٹرولیم کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اس قدم کا خیرمقدم کیا

Posted On: 18 JUN 2020 6:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18جون  2020  /  پیٹرولیم کی ایک بڑی کمپنی بی پی آج بھارت کے شہر پنے میں عالمی سطح کا ایک تجارتی خدمات کا ایک بڑا نیا مرکز قائم کرے گی۔  نئے مرکز میں تقریباً  2000  افراد کو ملازمت دی جائے گی اور یہ عالمی سطح پر پورے بی پی کمپنی میں ڈیجیٹل اختراع کے لیے مدد ہوگی۔ امید ہے کہ یہ مرکز جنوری 2021 میں کام کاج شروع کر دے گا اور اس سے بی پی کی عالمی سطح کی تجارت کی مدد کے طور پر بزنس کے کام کاج اور تجزیے کی جدید ترین صلاحیتیں فراہم ہوں گی۔

بھارت میں  اس نئے مرکز میں  تیسرے فریق کی طرف سے آرڈرس پورے کیے جائیں گے اور اس مرکز  کو، بہتر تجارتی نتائج حاصل کرنے کے لیے تجزیاتی اور ڈیٹا سائنس صلاحیتوں سے لیس کیا جائے گا۔  بھارت ایک ترقی کرتی ہوئی منڈی ہے جس میں ڈیجیٹل صلاحیت کا بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں اس نئے مرکز سے بی پی کو اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی ، اور بی پی کی ترقی اور انتہائی جدید ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس واقعہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس و استیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ‘‘میں پنے میں عالمی تجارتی خدمات کا ایک نیا بڑا مرکز  قائم کرنے کے بی پی کے قدم کا خیرمقدم کرتا ہوں جب یہ نیا مرکز کام کاج شروع کر دے گا تو اس سے بھارت میں بڑھتی ہوئی مقامی ڈیجیٹل صلاحیت کے لیے موقعے فراہم ہوں گے اور عالمی بزنس کرنے میں بی پی دو ہزار افراد کو ملازمت دے گی۔’’

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔19

U – 3361



(Release ID: 1632620) Visitor Counter : 124