ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ (اے ایل پی) اور ٹیکنیشین کی بھرتی کا کام کامیابی کے ساتھ پورا کیا یہ دنیا بھر میں سب سے بڑی تقرری کے عمل میں سے ایک ہے
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹکنیشین کے 64 ہزار سے زیادہ عہدوں کے لئے غیر معمولی 47.45 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں
پینل نے 64371 خالی اسامیوں(27795 اے ایل پی اور 64371 ٹکنیشینوں) میں سے 56378 امیدواروں (26968 اے ایل پی اور 28410 ٹکنیشینوں) کی بھرتی کو منظوری دی
40420 امیدواروں (22310 اے ایل پی اور 18197 ٹکنیشین) کو تقرری کے لیٹر بھیجے گئے
نئے بھرتی کئے گئے 19120 امیدواروں (10123 اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور 8997 ٹکنیشینوں) کا ٹسٹ کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات سے راحت ملتے ہی شروع کردیا جائے گا
باقی تقرر کئے جانے والے امیدواروں کی تقرری لیٹر بیچوں کا ٹسٹ پورا ہونے ساتھ مرحلے وار طریقے سے بھیجے جائیں گے
بھارتی ریل غیر تکنیکی پاپولر زمرے (این ٹی پی سی- گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ) عہدوں کے لئے ٹسٹ کے لئے امتحانات کا انعقاد کرنےکے عمل میں بھی تیزی لائے گا
این ٹی پی سی عہدوں کے لئے کل 12630885یعنی 1.25 کروڑ سے زیادہ آن لائن درخواستیں حاصل ہوئی ہیں
کووڈ-19 کے موجودہ ماحول میں سبھی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے 1.25 کروڑ درخواست دہندگان کے بڑے پیمانے پر امتحان منعقد کرنے ک
Posted On:
18 JUN 2020 1:19PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے اہم سیفٹی اور آپریشنل عہدوں کی بھرتی کا عمل کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سے بڑی تقرری کے عمل میں سے ایک ہے اور ریلوے اپنے تقرری کے تکمیل کے مرحلہ کو پہنچ گیا ہے۔ ریلوے بھرتی بورڈ نے سی ای این نمبر 01؍2018 کے تحت اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اے ایل پی اور ٹکنیشینوں کے مشترکہ طور سے کل 64371 عہدوں کے لئے 03.02.2018 سے 31.03.2018 تک آن لائن درخواست طلب کی تھی۔ ان عہدوں کے لئے کل 4745176 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ انتخاب کے عمل میں طبی جانچ (لوکو پائلٹ کے لئے ضروری دور کی نظر(کلر وزن) اور الرٹ نیس کی جانچ سخت میڈیکل جانچ میں سے ایک مانی جاتی ہے) ساتھ ہی تین مرحلے والے کمپیوٹر پر ٹسٹ پر مبنی اسکیم کے بعد طبی جانچ کی جاتی ہےاور شاٹ لسٹیڈ کئے گئے امیدواروں کے دستاویز کی ویری فکیشن کی جاتی ہے۔ ان عہدوں کے لئے تقریباً 47.45 لاکھ امیدواروں نے اندراج کرایا تھا۔
56378 امیدواروں (26968 اے ایل پی ، 28410 ٹکنیشین) کے لئے سلیکٹڈ امیدواروں کے پینل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ 64371 خالی اسامیوں میں سے (27795 اے ایل پی، 64371 ٹیکنیشین) میں سے تقرری کے لیٹر 40420 امیدواروں کو جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے (22223 اے ایل پی اور 18197 ٹکنیشین )شامل ہیں۔ 101223 اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور 8997 ٹکنیشین پر مشتمل کل 19120 نو بھرتی کئے گئے امیدواروں کی تربیت اس وقت پھر سے شروع ہوجائے گی، جیسے ہی کووڈ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات میں نرمی دی جائے گی۔ تربیت عمل اے ایل پی کے لئے 17 ہفتے اور ٹکنیشین کے لئے 6 مہینے ہوتا ہے۔
لاک ڈاؤن سے پہلے امیدواروں کو جوائنگ لیٹر جاری کردیے گئے تھے، لیکن کچھ امیدوار کورونا کے پھیلنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیوٹی جوائن نہیں کرسکے تھے۔
سبھی نو بھرتی کئے گئے ملازمین کو اس مرحلہ وار ڈھنگ سے مناسب طریقہ کار کے مطابق ریلوے میں تقرری دی جائے گی۔ فریش امیدواروں کی تربیت ضروری ہے، کیونکہ ریلوے ایک آپریشنل شعبہ ہے اور ٹرین چلانے کے دوران تحفظ لازمی ہے۔ تربیت کے دوران کلاس روم ٹریننگ ، فیلڈ ٹریننگ اور اس کے بعد کام کی جگہ پر تعیناتی سے پہلے صلاحیت کا ٹسٹ ہوگا۔
کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے تربیت کی تمام شکل معطل کردی گئی ہیں، تاکہ سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں کو اپنایا جاسکے اور عالمی وبا کو دور رکھا جاسکے۔ تربیت اسی وقت دوبارہ شروع ہوگی جب صورتحال اس کی اجازت دے گی۔
بھرتی کی مشق ایک 3 مرحلے والا عمل تھا۔ پہلا مرحلہ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ11 دن میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیاگیا، جو 424 سینٹروں میں 33 شفٹ میں 09.08.2018 سے 04.0.2018 تک چلا، جن میں تقریباً 77 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی، یعنی پہلے مرحلے کے امتحان میں 36 لاکھ سےزیادہ امیدوار بیٹھے۔ دوسرا مرحلہ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیاگیا، جس میں 13 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے 3 دن تک کئی شفٹوں میں بیٹھنے کا اہتمام کیا اور یہ امتحانات 21.01.2019 سے 23.01.2019 تک کرائے گئے۔ کمپیوٹر پر مبنی ایپٹی ٹیوٹ ٹسٹ 10.05.2019 اور 21.05.2019 کو کامیابی کے ساتھ کرایا گیا، جس میں لگ بھگ 222360 امیدوار بیٹھے۔ یہ ٹسٹ ایک لوکو پائلٹ کی الرٹ نیس کا اندازہ لگانے کے لئے ضروری ہے۔
سبھی عہدوں کے لئے طبی امتحان کی ذمہ داری آر آر بی کو سونپی گئی تھی۔ اس سے پہلے یہ طبی امتحان زونل ریلوے کی طرف سے کرائے جاچکے ہیں۔ تقریبا ً90 ہزار امیدواروں کے لئے طبی امتحان 16.06.2019 سے 20.08.2019 تک کرائے گئے۔
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹکنیشین کے 64 ہزار سے زیادہ عہدوں کے لئے غیر معمولی 47.45 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔
پینل نے 64371 خالی اسامیوں(27795 اے ایل پی اور 64371 ٹکنیشینوں) میں سے 56378 امیدواروں (26968 اے ایل پی اور 28410 ٹکنیشینوں) کی بھرتی کو منظوری دی۔
40420 امیدواروں (22310 اے ایل پی اور 18197 ٹکنیشین) کو تقرری کے لیٹر بھیجے گئے۔
نئے بھرتی کئے گئے 19120 امیدواروں (10123 اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور 8997 ٹکنیشینوں) کا ٹسٹ کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات سے راحت ملتے ہی شروع کردیا جائے گا۔
باقی تقرر کئے جانے والے امیدواروں کی تقرری لیٹر بیچوں کا ٹسٹ پورا ہونے ساتھ مرحلے وار طریقے سے بھیجے جائیں گے۔
بھارتی ریل غیر تکنیکی پاپولر زمرے (این ٹی پی سی- گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ) عہدوں کے لئے ٹسٹ کے لئے امتحانات کا انعقاد کرنےکے عمل میں بھی تیزی لائے گا۔
این ٹی پی سی عہدوں کے لئے کل 12630885یعنی 1.25 کروڑ سے زیادہ آن لائن درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔
کووڈ-19 کے موجودہ ماحول میں سبھی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے 1.25 کروڑ درخواست دہندگان کے بڑے پیمانے پر امتحان منعقد کرنے کے لئے ایک ٹھوس حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔
آر آر بی جب بھی ضرورت پڑے تو امیدواروں کے ساتھ ویب سائٹوں اور ذاتی ایس ایم ایس اور ای میل پر اپ ڈیٹ کے ذریعہ سیدھے اور فوراً کمیونیکیشن کی روایت پر عمل کرتا ہے۔
امیدواروں سے اپیل ہے کہ وہ صرف سرکاری کمیونیکیشن پر ہی بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں اور دیگر تشہیر سے گمراہ نہ ہوں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
18-06-2020
U-3351
(Release ID: 1632445)
Visitor Counter : 277