عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بین الاقوامی افسر شاہوں کے لیے ، کووڈ وبا کے دوران اچھی حکمرانی کے طور طریقوں پر منعقدہ کل ایک ورکشاپ سے خطاب کریں گے


کووڈ – 19 سے متعلق اس دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد تکنیک اور اقتصادی بھارتی تعاون (آئی ٹی ای سی)، وزارت خارجہ اور اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر (این سی جی جی ) ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جائے گا

Posted On: 17 JUN 2020 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17جون  2020  /  عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 18 جون 2020 کو ایک ویبینار کے ذریعے ، کووڈ -19 - وبا کی صورت میں اچھی حکمرانی کے طور طریقوں پر ایک دو روزہ ورکشاپ آئی ٹی ای سی – این سی جی جی میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ کانفرنس میں سری لنکا فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل ایچ جے ایس گنا وردنے ، بنگلہ دیش حکومت کے سکریٹریز ، بھوٹان ، کینیا، مراکش، میانما،  نیپال، اومان، سومالیہ، تھائی لینڈ، تیونیسیا، ٹونگا، سُڈان اور ازبکستان کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔  یہ کانفرنس 18 اور 19 جون 2020 کو منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے پہلے دن کے دیگر اجلاسوں میں کرناٹک ، گجرات اور بہار میں ریاستی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں  اور کیرالہ ، تلنگانہ، اور جموں و کشمیر میں ضلع کی سطح پر اپنائے جانے والے  بہترین طور طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی کے ممبر سکریٹری جناب جی وی وی شرما دوسرے اجلاس کی صدارت کریں گے اور سابق کابینہ سکریٹری جناب اجیت سیٹھ تیسرے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دوسرے دن کے اجلاس میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور وندے بھارت ابھیان کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت ہند کی صحت سے متعلق سابق سکریٹری محترمہ سجاتا راؤ اور ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی جناب راجیو بنسل ان اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔  اختتامی خطبہ حکومت ہند کے ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو کے سکریٹری ڈاکٹر چھترپتی شیواجی پیش کریں گے۔  حصہ لینے والے ملکوں کے سینئر افسران بھی بات چیت میں شرکت کریں گے۔

ڈی اے آر پی جی اور اچھی حکمرانی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس دو روزہ ورکشاپ کا تصور وزارت خارجہ ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کی انتظامیہ کے محکمے اور اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا جس کا مقصد بھارت کی اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کو آئی ٹی ای سی ملکوں تک پہنچانا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔18

U – 3342



(Release ID: 1632442) Visitor Counter : 166