سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہندوستان 5 سال کے اندر الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ایک مینوفیکچرنگ ہب بن جائے گا

Posted On: 18 JUN 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18جون  2020

سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی جناب نتن گڈکری نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اگلے 5 سال میں ہندوستان الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ایک مینوفیکچرنگ ہب بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سیکٹر کو ممکنہ طور پر بہترین رعایتیں دینےکی کوشش کررہی ہے اور اس نے الیکٹرک گاڑیوں پر 12 فیصد تک جی ایس ٹی کم کردیا ہے۔

آج کووڈ-19 کے بعد ہندوستان کے الیکٹرک وہیکل روڈ میپ پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ الیکٹرک وہیکل سیکٹر کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ حالات بدلیں گے، کیونکہ فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چین کے ساتھ اب کاروبار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، کیونکہ ہندوستانی صنعت کے لئے بہت اچھا موقع ہے۔ اس سے ہمارے کاروبار میں تیزی سے ترقی ممکن ہوگی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایک محدود مقدار میں پیٹرولیم ایندھن فراہم کرائے جانے کے ساتھ ہی دنیا کو بجلی کے متبادل اور سستے وسائل کی طرف بھی دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک اور بایوفیولز اپنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے  گاڑیوں کی آئندہ اسکریپنگ پالیسی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یہ آٹو مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے ایک خلا کو پر کرے گی۔

وزیر موصوف نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لندن ماڈل کا ذکر کیا، جہاں پرائیویٹ اور پبلک سرمایہ کاری بخوبی کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح کی اپروچ اپنانے سے غریب صارفین شہری انتظامیہ دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے آئندہ دلی ممبئی گرین کوریڈور پر ایک الیکٹرک شاہراہ تیار کرنےکے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ پر کام کرنےکا بھی عندیہ دیا۔

 

 

جناب گڈکری نے آٹو سیکٹر کی صلاحیتوں میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاشی بحران میں خود اعتمادی اور مستقل مزاجی کے ساتھ یہ اچھی مارکیٹ کے مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ انہوں نے صنعتی دنیا سے بھی کہا کہ وہ دیسی تکنیک اپنا کر سامان تیار کریں اور وزیر اعظم  کے آتم نربھر بھارت ابھیان کی حمایت کریں۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3352


(Release ID: 1632416) Visitor Counter : 187