امور داخلہ کی وزارت
دلی میں کووڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے جو بہت سے اقدامات کیے گیے ہیں وہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی طرف سے حال ہی میں طلب کی گئی بہت سی جائزہ میٹنگوں کا نتیجہ ہیں
نمونوں کی جانچ روزانہ تقریباً 4000 سے برھ کر 8000 ہو گئی
دلی کے 242 کنٹین منٹ زون میں رہنے والے لوگوں کا گھر گھر جا کر صحت سروے ؛ 77 فیصد آبادی کا سروے کیا گیا بقیہ آبادی کا سروے 20 جون تک مکمل کر لیا جائے گا
ماہرین کی کمیٹی نے جانچ کی شرح 2400 روپے مقرر کی ، ضروری کارروائی کے لیے دلی سرکار کو رپورٹ بھیجی گئی
آئی سی ایم آر کی طرف سے منظور شدہ نئے پروٹوکول کے مطابق کل سے جانچ کا کام شروع ہوگا ، نئی ریپیڈ اینٹی جین طریقے والی تکنیک تیز تر اور سستی ہے، راجدھانی میں 169 جانچ مراکز قائم کیے گیے
Posted On:
17 JUN 2020 9:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17جون 2020 / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی طرف سے اتوار اور پیر 14 اور 15 جون کو بہت سی میٹنگوں میں کیے گیے فیصلوں کے مطابق جو دلی میں کووڈ – 19 صورتحال سے نمٹنے سے متعلق تھیں ، نمونوں کی جانچ کا کام فوری طور پر دوگنا کر دیا گیا ہے۔ 15 اور 16 جون کو کل 16618 نمونے اکٹھا کیے گیے ۔ 14 جون تک جو روزانہ نمونے اکٹھا کیے گیے ان کی تعداد 4000 سے ساڑھے چار ہزار کے درمیان ہے۔ اب تک 6510 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور بقیہ کی جانچ کل تک کر لی جائے گی۔
کووڈ سے نمٹنے سے متعلق میٹنگوں میں مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے کیے گیے فیصلوں کے مطابق دلی کے 242 کنٹین منٹ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا گھر گھر جا کر صحت سروے کیا گیا ہے ۔ ان علاقوں میں بسنے والے 230466 لوگوں میں سے 15 سے 16 جون کے درمیان 177692 لوگوں کو سروے مکمل کر لیا گیا۔ بقیہ لوگوں کا سروے 20 جون تک کر لیا جائے گا۔
دلی میں کووڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے جناب امت شاہ کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق جو کام مکمل کیے جانے ہیں ان کے مطابق اعلیٰ سطح کی ماہرین کی ایک رپورٹ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کو دی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر وی کے پول کی قیادت والی ماہرین کی اس کمیٹی نے اُن شرحوں کے بارے میں اپنی یہ رپورٹ دی ہے جو جانچ لیباریٹریز کی طرف سے لاگو کی جائیں گی۔ یہ رپورٹ مزید ضروری کارووائی کے لیے دلی سرکار کو بھی بھیج دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ایک جانچ کی شرح 2400 روپے مقرر کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی طرف سے کیے گیے فیصلوں کے مطابق ایک اور کام کیا جانا ہے۔ آی سی ایم آر کی طرف سے نئے منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق کووڈ کی جانچ 18 جون سے ریپڈ اینٹیجن والے نئے طریقے سے کی جائیں گی۔ یہ تکنیک زیادہ تیز اور سستی ہیں۔ کٹوں کی سپلائی میں دلی کو ترجیح دی جائے گی اور نمونوں کو اکٹھا کرنے اور ان کی جانچ کرنے کے لیے دلی میں 169 مراکز قائم کیے گیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3341
(Release ID: 1632405)
Visitor Counter : 229