جل شکتی وزارت

مرکزی وزیر نے ریاست میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کے لیے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا

Posted On: 16 JUN 2020 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16جون  2020  /  جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر شیخاوت نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب  کو لکھے گیے اپنے  خط میں اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ جل جیون مشن کے تحت 2023 تک پانی کے گھریلو کنکشن 100 فیصد فراہم کرا دیئے جائیں گے۔ جل جیون مشن کے تحت یہ منصوبہ بنگایا گیا ہے کہ ملک میں 2024 تک گھروں میں پانی کے کنکشن (ایف ایچ ٹی سی)  فراہم کر کے ملک میں ہر دیہی گھر کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کر کے  لوگوں کی زندیوں کو بہتر بنایا جائے ۔

ریاست میں 8  لاکھ ایک ہازار گھروں میں سے محض 7.63 فیصد گھروں کو پانی کا کنکشن فراہم کرائے گیے ہیں۔ ریاست کو مقررہ وقت کے اندر اندر 100 فیصد نشانہ حاصل کرنے کے  لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کرنا ہوگا۔

مرکزی وزیر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ تریپورہ  2023 تک 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی فراہم کر کے یہ کام انجام دے گا۔  ریاست کو ہر گھر میں پائیپ والا پانی فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ اس سے خواتین ، خاص طور پر لڑکیوں کی دہائیوں سے جاری پریشانی ختم ہوگی۔ جل شکتی کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ جے جے ایم پر تیزی سے عمل درآمد سے یہ بات یقینی ہوگی کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پینے کا پانی وافر مقدار میں اور بتائی گئی کوالٹی میں لگاتار طویل مدت تک ملتا رہے گا اور انہیں ماؤں اور بہنوں کی باوقار زندگی جینے کی یقین دہانی ہوگی۔

مرکزی حکومت ریاستی سرکار کو اس نشانے کو حاصل کرنے میں پوری مدد دینے کی عہد بند ہے۔ مشن کے تحت حکومت ہند کی طرف سے ایف ایچ ٹی سی کی فراہمی کی بنیاد پر رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ ان رقوم کو فراہم کرتے ہوئے مرکزی اور متعلقہ ریاست کے دستیاب حصے کے استعمال کو بھی مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے کچھ معاملات کو اجاگر کیا  جن پر ریاستی کی طرف سے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ 20-2019 میں ایک اعشاریہ چھ چھ لاکھ گھروں کے نشانے کے مقابلے ریاست نے محض 45 ہزار 769 گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرائے تھے۔ 20-2019 میں ریاست کو 107  کروڑ 64 لاکھ روپے فراہم کیے گیے تھے اور یہ پوری رقم اضافی 37 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ترغیبی رقم کے ساتھ جاری کی گئی تھی۔ البتہ ریاست محض 59 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم ہی استعمال کر سکی۔

جناب شیخاوت نے  دوہرایا کہ ہر گھر کو پینے کے پانی کی فراہمی ایک قومی ترجیح ہے۔ اس ضمن میں  سال 21-2020 کے لیے تریپورہ کے لیے مختص کیے گیے فنڈ کو بڑھایا گیا ہے۔ پہلے یہ رقم 107 کروڑ 64 لاکھ تھی۔ جبکہ اب یہ رقم 156 کروڑ 61 لاکھ کر دی گئی ہے۔ شروعاتی رقم کے طور پر ریاست کو 136 کروڑ 35 لاکھ روپے دستیاب ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس سال کی 156 کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم بھی ہے۔ اور ریاست کے حصے پر غور وخوض کرتے ہوئے تریپورہ میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کے لیے مجموعی طور پر 320 کروڑ 16 لاکھ روپے دستیاب ہے۔

وزارت نے وزیراعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کی سپلائی کی اسکیموں کا جائزہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد مقررہ وقت کے اندر اندر کریں۔ اس کے لیے ریاست کو پائپ والے پانی کی سپلائی کی موجودہ اسکیم میں اضافہ کرنے  پر توجہ دینی ہوگی۔  جس کے ذریعے 100 فیصد گاوؤں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یہ کام کرنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے ریاست پر زور دیا کہ وہ اس کام کو اگلے  چار سے چھ مہینے میں ایک مہم کے طور پر انجام دیں اور غریب اور پسماندہ طبقے کے گھروں کو پانی کے کنکشن فراہم کرائے۔ اس کے علاوہ پانی کی قلت والے علاقوں میں گاوؤں ، امنگوں والے اضلاع ، ایس سی ایس ٹی کے غلبے والوے گاوؤں ، آبادیوں اور سنسد آدرش گرامین یوجنا کے تحت گاوؤں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

پانی کی سپلائی کے نظام کی طویل مدتی دستیابی کے لیے پانی کے وسائل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے پینے کےپانی کی سپلائی کے نظام کی طویل مدتی دستیابی کے لیے پینے کے پانی کے موجودہ وسائل کو مستحکم کرنے کے لیے مرکزی وزیر نے مشورہ دیا۔  منصوبہ بندی گاؤں کی سطح پر کی اور ہر گاؤں کا لائحہ عمل سبھی دستیاب وسائل نظر میں رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔ اس کے تحت مختلف پروگراموں  ایم جی این آر  ای جی ایس، ایس بی ایم کو ایک دوسرے میں ضم  کر دیا جائے۔  اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مقامی گاؤں کی آبادی ، لائٹس، گرام پنچایتیں اور صارف گروپوں کو اس منصوبہ بندی ، عمل درآمد بندوبست ، کام کاج ، اور گاوؤں میں پانی کی سپلائی کا نظام برقرار رکھنے میں شامل کرنا ہوگا تاکہ پینے کے پانی کی دستیابی طویل عرصے تک برقرار رہے۔ سبھی گاوؤں میں  لووں کی سرگرمی کے ساتھ ساتھ آئی ای سی مہم چلانا ہوگی تاکہ جل جیون مشن کو واقعی عوام کی تحریک بنایا جا سکے۔

21-2020 میں تریپورہ کے لیے  پی آر آئی کو 15 ویں مالی کمیشن کی امداد کے طور پر 191 کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے اور اس رقم کا 50 فیصد حصہ پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی پر ہی خرچ کیا جانا ہے۔ سووچھ بھارت مشن کے تحت جو رقم فراہم کی گی ہے اسے گندے پانی کو صاف کرنے اور کام میں لانے پر خرچ کرنا ہے۔

مرکزی وزیر کا خط کووڈ -19 صورتحال کو دیکھتے ہوئے بروقت  ہے۔ یہی وقت ہے جب ہم عوام کے رویے میں تبدیلی لا سکتے ہیں تاکہ وہ سماجی دوری برقرار رکھنے کے اصول پر عمل پیرا رہیں اور پانی کی سپلائی کے کام  میں تیزی لائیں۔ یہ بات اہم ہے کہ لوگ کسی جگہ پر  /  پانی کے عوامی مسائل کی جگہ پر بھیڑ نہ لگائیں۔ لہذا پانی کی سپلائی کے کام گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کے لیے سبھی گاوؤں میں  شروع کیے جانے کی ضرورت ہے جس سے مقامی لوگوں اور مائگرینٹ کارکنوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے اور دیہی معیشت  کو فروغ حاصل ہوگا۔

جل شکتی کے وزیر نے تریپورہ کے وزیراعلیٰ کو 2023 تک 100 فیصد ایف ایچ ڈی سی والی ریاست بننے میں پوری حمایت کا یقین دلایا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔17

U – 3316

 



(Release ID: 1632199) Visitor Counter : 193