وزارتِ تعلیم

این ٹی اے نے جولائی دو ہزار بیس میں ہونے والے قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ( این ای ای ٹی) یوجی، ملتوی کئے جانے کی خبر کو افواہ بتاتے ہوئے اس پر وضاحت جاری کی ہے


این ٹی اے نے امیدواروں اور والدین کو مطلع کیا ہے کہ اس نے یا متعلقہ حکام نے ٹیسٹ ملتوی کئے جانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے

Posted On: 17 JUN 2020 3:02PM by PIB Delhi


 

قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ ( نیٹ۔ یوجی) جولائی۔ دو ہزار بیس کو لے کر قومی ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے) نے بیحد ضروری نوٹس جاری کیا ہے۔ این ٹی اے نے اس کے ذریعہ امیدواروں اور ان کے والدین کو امتحان کے بارے میں ایک نئے فرضی واڑہ کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے۔

این ٹی اے نے کہا ہے کہ اس کے نوٹس میں آیا ہے کہ ’ قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ ( نیٹ۔ یوجی) جولائی دو ہزار بیس ملتوی‘ کے عنوان سے پندرہ جون دو ہزار بیس کو جاری کیا گیا ایک فرضی عوامی نوٹس مختلف ذرائع کے توسط سے اور سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کیا جا رہا ہے۔

این ٹی اے نے کہا ہے کہ اس نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور امیدواروں، والدین اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کے ارادے سے جاری کئے گئے اس فرضی نوٹس کے سورس کی جانچ کر رہا ہے۔ ایسے عوام مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تمام امیدواروں ، والدین اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج کی تاریخ تک این ٹی اے یا متعلقہ حکام کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس لئے عوامی طور پر جاری ایسے فرضی اور گمراہ کن خبروں کے تئیں محتاط رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ این ٹی اے نے امتحان کے بارے میں صرف اس کی آفیشیل ویب سائٹwww.nta.ac.inاورntaneet.nic.in پر دستیاب معلومات پر ہی بھروسہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

اس سلسلے میں این ٹی اے کے ذریعہ 11 مئی 2020 کی تازہ ترین سرکاری جانکاری این ٹی اے کی ویب سائٹ

https://data.nta.ac.in/Download/Notice/Notice 20200511063520.pdf.پر دستیاب ہے۔

ایک بار پھر امیدواروں ، ان کے والدین اور عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ معلومات کے لئےwww.nta.ac.inاورntaneet.nic.inپر دستیاب معلومات کو چیک کریں۔

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف

U: 3330



(Release ID: 1632160) Visitor Counter : 207