صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات


مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے اور  نازک مریضوں کو صحت خدمات مناسب شرحوں پر فراہم کرنے کے لیے اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کریں

Posted On: 15 JUN 2020 8:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون،             اس طرح کی بہت سی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ کووڈ-19 کے مریضوں کے بندوبست کے لیے  صحت کی دیکھ بھال کے  بنیادی ڈھانچے میں بہت سی خامیاں ہیں جن میں آئی سی یو کے بستروں والے اسپتال، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی سہولت والے بستر وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح کی رپورٹیں بھی موصول ہوئی ہیں کہ کووڈ-19 کے علاج کے لیے صحت خدمات فراہم کرنے والے زیادہ پیسے وصول کر رہے ہیں۔

ابھرتی ہوئی صورت حال سے نبردآزما صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں بستروں کی فراہمی اور اہم امراض کی دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کرنے کی خاطرنجی سیکٹر کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو اپنے ساتھ شامل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خدمات فراہم کرنے والے منصفانہ اور شفاف چارجز وصول کریں۔ اس سلسلے میں بعض ریاستوں نے پہلے ہی اقدامات کرلیے ہیں۔ انھوں نے مناسب شرحوں اور  اسپتالوں میں داخلہ لینے والے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے  پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔ پی ایم جے اے وائی پیکیج (جو ویب سائٹ https://pmjay.gov.in  پر دستیاب ہے) اور سی جی ایچ ایس پیکیج کی شرحیں ریاستوں کے پاس پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔ (https://cghs.gov.in/indexl.php?lang=1&level=1&sublinkid=6760&lid=3704).  مؤخر الذکر شرحیں علاقے کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانےکے لیے کہ مریضوں کو فوری اچھے معیار کی اور مناسب شرحوں پر دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم ہوں۔ ریاستوں کو مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ مقامی پرائیویٹ صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کریں اور مناسب شرحوں کا تعین کریں۔ اس میں  صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ذاتی تحفظ کے سامان وغیرہ کی لاگت کا بھی خیال رکھا جائے۔ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ شرحیں ایک مرتبہ مقرر کیے جانے کے بعد ان کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ مریض اور خدمات فراہم کرنے والے دونوں کو اچھی طرح معلوم ہوجائے  اور صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری سیکٹر کے صحت خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ سرگرمی سے رابطے میں رہیں اور سرکاری نیز پرائیویٹ صحت خدمات کو یکجا کرنے پر غور کریں کیونکہ اس سے کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے صحت خدمات فوری اچھے معیار کی اور مناسب شرحوں پر فراہم ہوں گی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3301



(Release ID: 1631874) Visitor Counter : 177