محنت اور روزگار کی وزارت

محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والے محکمے ایمپلائز پرووڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے ارکان کے دعووں کے نپٹارے کے کام میں تیزی لانے کے لئے ملٹی لوکیشن دعوی نپٹارہ شروع کیا

Posted On: 15 JUN 2020 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جون 2020،    ملک  بھر میں  اپنی خدمات  کے معیار  کی یکسانیت  کو یقینی بنانے اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  اپنی افرادی قوت کے  زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے  ای پی ایف او نے  حال ہی میں  دعوے کے نپٹارے  کی ایک ملٹی لوکیشن  سہولت شروع کی ہے۔اس سہولت سے زبردست تبدیلی رونما ہوگی اور ملک بھر میں میں  ای پی ایف او کے دفتروں کو  اپنے کسی بھی علاقائی دفتر  سے آن لائن دعووں کے  نپٹارے کی اجازت ملے گی۔ ہر قسم کے آن لائن دعووں یعنی  پروویڈنٹ فنڈ ، پنشن،  جزوی طور پر رقم نکالنے اور دعووں اور ٹرانسفر کے دعووں پر بھی اس نئی پہل کے تحت  کاروائی کی جاسکتی ہے۔

کووڈ۔ 19 کے بحران نے  ای پی ایف او کے 135 علاقائی دفتروں کو متاثر کیا ہے۔ الگ الگ دفتر  اپنے مقام  کے اعتبار سے مختلف سطحوں پر متاثر ہوئے ہیں۔ ممبئی، تھانے، ہریانہ اور  چنئی زون  میں  دیکھا گیا کہ بہت سے دفتر کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے بہت کم اسٹاف کے ساتھ کام چلا رہے ہیں۔ لیکن حال ہی  میں شروع کئے گئے  کووڈ۔ 19  پیشگی کی وجہ سے   موصول ہونے والے دعووں میں بھی بہت اضافہ ہوا ۔  اس کے نتیجے میں  ان دفتروں میں التوا میں ڈالے جانے والے دعووں کی تعداد بہت بڑھ گئی، جن سے  دعووں کے  نپٹارے کے  پروگرام میں تاخیر ہونے لگی جبکہ دیگر دفتروں میں حال ہی میں شروع کئے  آٹو سیٹلمنٹ موڈ  کی مدد سے اور  50 فیصد افرادی قوت  کی مدد سے  کووڈ۔ 19 پیشگی کے لئے  دعووں کے نپٹارے کی مددت   کو کم کرکے تین دن کیا جاسکا۔

ملک بھر میں  دعووں سے نپٹارے سے متعلق کام کو  یکساں طور پر تقسیم کرتے ہوئے  تاخیر میں کمی لانے کے مقصد  سے ایم پی ایف او نے  دعوے پر کارروائی کرنے کے لئے   جغرافیائی  دائرہ کار کے موجودہ نظام   سے ہٹ کر ملٹی لوکیشن دعوی نپٹارے سہولت شروع کی ہے۔ ا س سے  کم کام کے بوجھ والے دفتروں کو ان دفتروں کے کام  میں  حصہ لینے  سہولت ملےگی، جن کے پاس  کووڈ۔ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے  التوا میں ڈالے گئے  کام کا بہت زیادہ بوجھ جمع ہوگیا ہے۔ اس سے  ای پی ایف او کی   ملک بھر میں اپنے تمام علاقائی دفتروں کی افرادی قوت  کا  موزوں ترین  استعمال کرتے ہوئے  نپٹارے کے عمل میں تیزی  لانے میں مدد ملے گی۔

ای پی ایف او کے ارکان کو زندگی کی آسانیاں فراہم کرانے کا اس پہل کا مقصد ریکارڈ  ٹائم میں حاصل کیا گیا ہے۔ اس زبردست پروجیکٹ کے تحت  ملٹی لوکیشن دعووں  کے پہلے بیچ کا نپٹارہ 10 جون 2020 کو  گروگرام خطے کے لئے کیا گیا۔گروگرام خطے کے علاقائی دفتر سے  متعلق  ملازمین کے دعووں  کا نپٹارہ  چنڈی، لدھیانہ اور جالندھر دفتروں میں  تعینات  ای پی ایف او اسٹاف نے کیا۔ نپٹارے کے بعد گروگرام دفتر سے  رکن کے بینک کھاتے میں  رقم منتقل کی گئی۔

اس کے آغاز سے ہی  کنٹیمنٹ زون  میں پڑنے والے دفتروں سے متعلق  دعوے  کارروائی میں تیزی لانے کے لئے  دیگر مقامات میں  واقع  دفتروں میں تقسیم کئے جارہےہیں۔

اس کے علاوہ  ملٹی لوکیشن دعوی نپٹارہ  سہولت کا آغاز  وزیراعظم کے  ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن  کے مطابق   آن لائن دعووں کے تیزی سے نپٹارے اور  ارکان کی شکایتوں میں کمی لانے ، شفافیت  اور کام میں مہارت  کی سطح کو بہتر بناتے ہوئے  دعووں پر   آن لائن کارروائی کے بڑے مقصد کی سمت  ایک بڑا قدم ہے۔

کووڈ۔ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے  کام کاج پر  برا اثر پڑنے کے باوجود ای پی ایف او کے  افسران اور اسٹاف اپنی تندہی اور مسلسل اختراعات کے ساتھ یکم اپریل 2020 سے  270 کرو روپے  مالیت کے 80 ہزار سے زیادہ  دعووں کا  یومیہ نپٹارہ  کررہے ہیں۔ملٹی لوکیشن دعوی سہولت کے ساتھ  ای پی ایف او بحران کے اس وقت میں  اپنے 6 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرس کے لئے  خدمات فراہم کرانے اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے  اعلی معیارات حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3295

                          



(Release ID: 1631784) Visitor Counter : 210