الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان نے مصنوعی ذہانت کی ذمہ دارانہ اور انسان پر مرکوز ترقی اور استعمال کی حمایت کے لئے مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی پارٹنر شپ (جی پی اے آئی) میں ایک بانی رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی
Posted On:
15 JUN 2020 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 جون 2020، ہندوستان نے آج مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی پارٹنر شپ (جی پی اے آئی یا جی ۔ پے) شروع کرنے کے لئے دنیا کی بڑی معیشتوں کی لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ ان معیشتوں میں امریکہ، برطانیہ ، یوروپی یونین، آسٹریلیا، کنادا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، میکسکو، نیوزی لینڈ، جمہوریہ کوریااور سنگا پور شامل ہیں۔جی پی اے آئی ایک بین الاقوامی اور کثیر شراکت والی پہل ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ایسی ذمہ دارانہ ترقی اور استعمال کے لئے رہنمائی کرنا ہے ، جس کی بنیاد انسانی حقوق ، شمولیت ، تنوع اور اقتصادی ترقی ہو۔شرکت کرنے والے ممالک کے تجربات اور تنوع کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی سے متعلق چیلنجوں اور مواقع کی بہتر فہم حاصل کرنے کے لئے اپنی قسم کی یہ پہلی پہل ہوگی۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے اس پہل کے تحت اے آئی سے متعلق ترجیحات کے بارے میں جدید ترین تحقیق اور متعلقہ سرگرمیوں کے لئے مدد فراہم کراتے ہوئے اے آئی سے متعلق تھیوری اور پریکٹس کے درمیانی خلا کو پر کرنا ہے۔
شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے جی پی اے آئی صنعت ، سول سوسائٹی، حکومتوں اور تعلیمی اداروں کے صف اول کے ماہرین کو اے آئی کے ذمہ دارانہ ارتقا کو فروغ دینے میں تعاون کرنے اور کووڈ۔ 19سے پیدا شدہ موجودہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے بہتر کارروائی کو فروغ دینے میں اے آئی کے استعمال کے لئے طریقیات تیار کرنے کے لئے بھی ایک مقام پر یکجا کرے گی۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے حال ہی میں قومی اے آئی حکمت عملی اور قومی اے آئی پورٹل کا آغاز کیا ہے اور مختلف شعبوں مثلاً تعلیم ، زراعت، ہیلتھ کیئر، ای۔ کامرس، مالیات، ٹیلی مواصلات وغیرہ میں ترقی اور فروغ میں تعاون کرتے ہوئے انسانوں کی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کو اے آئی کو فروغ دینا بھی شروع کیا ہے۔ ایک بانی رکن کے طور پر جی پی اے آئی میں شمولیت سے ہندوستان مصنوعی ذہانت کی ترقی میں سرگرمی سے شرکت کرے گا اور شمولیت والی ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال کے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائے گا۔
جی پی اے آئی کو ایک سکریٹریٹ چلائے گا جس کی میزبانی پیرس میں اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی دی) اور دو مہارت کے مراکز کے ذریعہ کی جائے جن میں سے ایک مانٹریال میں اور ایک پیرس میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3292
(Release ID: 1631711)
Visitor Counter : 289