خلا ء کا محکمہ

بھابھا اٹومک ریسرچ سینٹر(بی اے آر سی)نے اعلیٰ معیار کا کفایتی فیس ماسک تیار کیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 13 JUN 2020 8:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 جون ،2020 ،     ایٹمی توانائی محکمے  سے وابستہ ممبئی کے  بھابھا اٹومک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) نے اعلیٰ معیار کا فیس ماسک تیار کیا ہے۔ یہ فیس ماسک ایچ ای پی اے فلٹر کو استعمال کرکے تیار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ قیمت میں بھی کم ہوگا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے فتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات بتائی۔ وہ پچھلے ایک سال کے دوران محکمے کی بڑی کامیابیوں کو اجاگر کر رہے تھے۔

یہ بات بتاناموزوں ہوگا کہ ایٹمی توانائی کے محکمے کے تقریباً 30 یونٹ ہیں جن میں آر اینڈ ڈی،  تعلیمی ادارے، امداد یافتہ اسپتال اور پی ایس یوز وغیرہ شامل ہیں۔ ممبئی کا بھابھا اٹومک ریسرچ سینٹر کی بنیاد افسانوی سائنسداں ڈاکٹر ہومی جے بھابھا نے رکھی تھی۔ یہ مرکز ایٹمی توانائی کے محکمے کے تحت کام کرتا ہے۔

پچھلے ایک سال کے دوران ایٹمی توانائی کے محکمے کی بعض بڑی سرگرمیوں اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وبائی بیماری کووڈ-19 کے پس منظر میں معاشرے کی امداد کے لیے آگے آنے پر سائنسی برادری کی ستائش کی۔ انھوں نے  کہا کہ اعلیٰ معیار کے فیس ماسک تیار کرنے کے علاوہ ایٹمی / نیوکلیائی سائنسدانوں نے جراثیم سے پاک کرکے ذاتی تحفظ کے استعمال کے سامان (پی پی ایز) کو دوبارہ استعمال کرنے کے طریقے کو بھی ترقی دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے لیے ایس او پی پر صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت غور کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر جانچ کٹوں کی تیاری کے لیے نئے شعبوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ کٹ نسبتاً کفایتی ہوگی اور امید ہے کہ  اس کا تجزیہ نسبتاً تیزی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

پچھلے 6 برسوں کے دوران ایٹمی توانائی کے محکمے کے لیے خصوصی حمایت اور بجٹ میں رقم مخصوص کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپئے کے پیکیج کا ذکر کیا  اور بتایا کہ اس میں  پورے ملک میں تابکاری کو ختم کرنے کے پلانٹ قائم کرنا بھی شامل ہے تاکہ مختلف قسم کے پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ مدت تک خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران اہم کامیابیوں میں سے ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ ہم نے ایٹمی توانائی کی سرگرمیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں توسیع دی ہے جبکہ اس سے پہلے تک یہ سرگرمیاں جنوبی بھارت کی چند ریاستوں یا مہاراشٹر جیسے مغربی بھارت کے علاقوں تک محدود تھی۔ انھوں نے بتایا کہ شمالی بھارت میں ایک جگہ جو گورکھپور کہلاتی ہے اور دہلی سے کافی قریب ہےپہلا نیوکلیائی پلانٹ قائم کرنے میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3267



(Release ID: 1631610) Visitor Counter : 300