وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش سلسلے کے تحت 31 ویں ویبینار کے ذریعہ ’ہماچل –ارؤند دی نیکسٹ بینڈ ‘ کا ورچوئل کا مظاہرہ پیش کیا

Posted On: 12 JUN 2020 6:29PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش سلسلے کے تحت اپنے 31 ویں ویبینار کے ذریعہ ’ ہماچل-ارؤند دی نیکسٹ بینڈ‘ کا ورچوئل مظاہرہ پیش کیا۔11 جون 2020 کو اپنے 31 ویں سیشن میں ورچوئل مظاہرے میں وزارت نے خوبصورت گاوؤں ، پہاڑوں، دریاؤں، ثقافت اور وراثت پر توجہ دی۔ دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز ایک بھارت سریشٹھ بھارت سیریز کے تحت ہندوستان کی مالا مال گوناگونیت کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل روپیندر برار کی جانب سے 11 جون 2020 کو دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے اجلاس کا اہتمام کیاگیا تھا۔دی فورٹیبل پروجیکٹ کے بانی فرینک سچلیچٹ مین کی جانب سے اجلاس پیش کیاگیا۔ سنشائن ہمالین ایڈوینچر کے منیجنگ ہوسٹ انکت سود اور ہمالین اورکارڈ کے مالکان مائیکل اور دیوانشے کی طرف سے بھی اجلاس پیش کیاگیا۔  تینوں پریزینٹرس نے ہماچل پردیش کی منفرد ثقافت اور وراثت کی دولت کے علاوہ نہ کھوجے جانے والے مقامات کو اجاگر کیا۔

جناب فرینک سچلیچٹ مین نے ایک دلچسپ فنی گاؤں ،گونیہار اور خوبصورت نیچر جھرنوں، جنگل کو اجاگر کرکے اجلاس کی شروعات کی۔  گونیہار نامی فنی گاؤں کانگڑا ضلع میں واقع ہے۔  گونیہار نے اس فنی پروجیکٹ کے پیچھے کا خیال کا مقصد سیاحوں میں ایک ایساس احساس پیدا کرنے کی کوشش ہے ، جس سے گاؤں کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول ہے اور وہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جگہ کا اثر نہ لیں۔ گونیہار پوری طرح سے سڑک، ریل اور ہوائی رابطے سے جڑا ہوا ہے۔  اس وادی میں کئی چھوٹے گاؤں ہیں اور گونیہار سب سے بڑی پنچایت ہے، جہاں 3 ہزار لوگ رہتے ہیں۔  زیادہ تر لوگ گڈیز ہیں، جبکہ کچھ 12 بھنگالی ہیں۔  یہ بستی کم وبیش سو سال پہلے گاؤں کے اصلی باشندے گڈریے ہیں، لیکن ان میں سے اب بہت سے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی دکانیں ہیں اور کچھ لوگ کام کرتے ہیں۔  گاؤں والوں میں عزت وقار کا احساس ہے اور وہ کافی معلومات اور علم بھی رکھتے ہیں۔اچھی شرکت کے ساتھ 2008 میں فورٹیبل پروجیکٹ شروع ہوا تھا، اس کے بعد 2013 میں آرٹ فیسٹول شروع ہوا تھا۔ آرٹ کی دکانیں بھی تیار ہوئی تھیں، جس میں آرٹسٹوں کو خالی جگہوں پر کام کرنےکی دعوت دی گئی تھی اور اپنا آرٹ ورک پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی تھی۔  آرٹسٹ مہمانوں اور گاؤں والوں کے ساتھ پورا پروگرام ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ گاؤں والے اسے میلہ کہتے ہیں۔ یہ ایک بڑی کامیابی بن گیا ہے اور آخری ہفتہ تھیٹر، میوزک، فلم اور اسکریننگ وغیرہ کے ساتھ آرٹ فیسٹول کے طور پر منعقد کیاگیا ہے۔ مقامی ثقافتی عناصر نے آرٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب میں نمائندگی کی۔

جناب انکت سودعالمی وراثتی مقام کے ذریعہ ہمیں ورچوئلی  گریٹ ہمالین نیشنل پارک  لے گئے جو کلو خطے میں واقع ہے۔ گریٹ ہمالین نیشنل پارک چار وادیوں سینج وادی، جیوا نل وادی، تیرتھن وادی اور پاروتی وادی میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ پارک ایک ہزار سے زیادہ پلانٹ کے مختلف قسموں کی حفاظت کرتا ہے، نیز بہت سی طبی جڑی بوٹیوں، 31 بڑے جانوروں اور پرندوں کے 209 قسموں کی بھی دیکھ بھال کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ وہاں رینگنے والے جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کی بھی رکھوالی کی جاتی ہے۔گریٹ ہمالین نیشنل پارک کے بڑے جانوروں اور پرندوں کی 3 قسموں کو عالمی سطح پر خطرہ ہے۔ ان میں مشک ہیرن،مغربی سینگ والے ٹریگو پین شامل ہیں۔

مائیکل اور دیوانشے لڈگلے کی جانب سے ہماچل پردیش میں کم جانے جانے والے تیسرے مقام کو بھی پیش کیاگیا جو شملہ ضلع میں ایک قصبے کوٹ کھئی میں ہے۔

  • کوٹ کھئی 800 سال پرانا ہے اور شاہی خاندان اس محل میں اب بھی رہتا ہے۔
  • رکھلا گاؤں- یہ سیب اگانے والا گاؤں ہے۔ رکھلا سے 3 گھنٹے دور آپ کو سب سے اونچے پوائنٹ پر لے جاتا ہوں جہاں آپ گریٹر ہمالیہ کے 360 ڈگری کا نظارہ کرکے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ یہ گاؤں اپنے کالے ہرن، بارکنگ ہرن، مشک ہرن ، لنگور، چیتوں اور مونل سمیت دوسری حیرت انگیز باتوں کے مشہور ہے۔
  • کیاری مندر- کوٹا کھئی ، آرکیٹیکچر ، لکڑی اور پتھر زلزلے کو روکتا ہے۔
  • نارائن مندر-اصل طرز پر دوبارہ تعمیر کیاگیا۔
  • ناگا کلٹ-ناگا ہماچل میں پوجی جانے والی ایک طاقت ور دیوی بھوری ماتا کا بیٹا ہے اور بھیڑوں کی قربانی اسے خوش کرتی ہے۔ پہاڑی زبان میں گانے گائے جاتے ہیں۔
  • سیب کی کھیتی

دیکھو اپنا دیش ویبینار نیشنل ای-گورننس ڈویژن کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے، جسے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی وزارت کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے۔ ویبینارس کے سیشن اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured  پر دستیاب ہیں اور حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیاب ہیں۔

ویبینار پروگرام کا اگلا ایپی سوڈ 13 جون 2020 کو صبح 11 بجے ہے۔ اس کا عنوان ہے۔ ٹرینکنگ ان دی ہمالیاز- میزیکل ایکسپرینس۔ رجسٹریشن https://bit.ly/HimalayasDAD  پرکراسکتے ہیں۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-3250

 


(Release ID: 1631371) Visitor Counter : 169