وزارت دفاع

بحریہ کی مشرقی کمان میں نئے چیف آف اسٹاف کا تقرر

Posted On: 12 JUN 2020 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2020،    وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم، وی ایس ایم  نے  بروز جمعہ 12 جون 2020 کو  وشاکھا پٹنم میں بحریہ کی مشرقی کمان  کے چیف آف اسٹاف کے طور پر  چارج سنبھال لیا ہے۔ان سے قبل کے  چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل  ایس این گھورماڈے کو  انٹی گریٹیڈ   ہیڈ کوارٹرس ، وزارت دفاع (بحریہ) نئی دہلی میں کنٹرولر پرسنل سروسز  کے طور پر  تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

وائس ایڈمرل بسواجیت  داس گپتا نے  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں  تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ انہیں  1985 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ  جہاز رانی اور ڈائرکیشن کے ماہر ہیں۔ انہوں نے فرنٹ لائن کے چار جہازوں  کی کمان  سنبھالی ہے جن میں میزائل کورویٹس، آئی این ایس نشنک، آئی این ایس کرمک،جنگی جہاز  آئی این ایس تابر اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وراٹ شامل ہیں۔

انہوں نے   آپریشن، تربیت اور  اسٹاف کے تقرر  کے  دیگر عہدے  مثلاً  ہندوستانی بحریہ کی ورک اپ ٹیم   (کوچی) میں  ہیڈ کوارٹر میں کمانڈر ورک اپ ، ڈیفنس  سروسز اسٹاف کالج  (ویلنگٹن) میں  ڈائریکٹنگ  اسٹاف ، بحریہ کے نیوی گیشن  اور ڈائرکشن اسکول کے  آفیسر انچارج ، بحریہ کے سربراہ نیول اسسٹنگ اور مغربی بیڑے کے   فلیٹ آپریشن آفیسر کے طور پر  بھی کام کیا ہے۔

فلیگ رینک  میں ترقی ملنے پر  ان کو ممبئی میں بحریہ کی مغربی کمان کے ہیڈ کوارٹر میں چیف اسٹاف آفیسر  (آپریشن) کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ سال 18۔2017 کے دوران   انہوں نے  وشاکھا پٹنم میں مشرقی بیرے کی کمان سنبھالی اور  اس کے بعد  ان کا تقرر  این  سی سی ہیڈ کوارٹرس نئی دلی میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر  کیا گیا تھا۔ وائس ایڈمرل کے  رینک  میں ترقی ہونے پر اور  بحریہ کی مشرقی کمان نے   چیف آف اسٹاف  کے طور پر وشاکھا پٹنم میں ان کی واپسی سے قبل  انہیں   انٹی گریٹیڈ ہیڈ کوارٹرز وزارت دفاع (بحریہ) ، نئی دہلی میں  کنٹرولر پرسنل سروسز  مقرر کیا گیا تھا۔

وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا نے  ڈیفنس سروسز کمانڈ  اینڈ اسٹاف کالج بنگلہ دیش، آرمی وار کالج مؤ اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہیں  نمایاں خدمات کے لئے  اتی وششٹھ سیوا میڈل اور ویششٹھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ انہیں  آپریشن راحت کے تحت 2015 میں تشدد زدہ   یمن سے متاثرین کو باہر نکالنے  کی کارروائیوں میں تال میل کے لئے  یدھ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(12-06-2020)

U-3244



(Release ID: 1631292) Visitor Counter : 162