کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

برانڈ این آئی پی ای آر کی چمک میں پھر اضافہ: فارما زمرے میں اعلی تعلیم کے 10 سر فہرست اداروں میں جگہ بنائی


قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کے فریم ورک (این آئی آر ایف) میں این آئی پی آر موہالی ، حیدر آباد اور احمد آباد کو بالترتیب تیسرا، پانچواں اور آٹھواں درجہ ملا

Posted On: 12 JUN 2020 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2020،    کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے  فارما سیوٹیکلز کےمحکمے کے تحت  کام کرنے والے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  فارما سیوٹیکلز  ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)  نے  فارما زمرے میں اعلی تعلیم کے  10 سرفہرست اداروں میں اپنا مقام بنایا  ہے۔

اس کامیابی سےے فارما سیوٹیکلز اور طبی آلات کے میدان میں تعلیم، تحقیق اور اختراع کے  مقصد کےلئے  ان کی بہتر کارکردگی اور   عہد بندی کا پتہ چلتا ہے۔ حالیہ درجہ بندی  میں  ‘برانڈ این آئی ٹی ای آر ’ کی چمک میں یقینی طور پر اضافہ کیا ہے۔

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا  اور  وزیر مملکت  (ای اینڈ ایف ) جناب منسکھ منڈوایا  نے  اس کامیابی کے حصول کے لئے  کی گئی انتھک کوششوں ک کے واسطے این آئی پی ای آر کے  تمام اساتذہ اور طلبا کو مبارکباد دی۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے  مختلف زمروں میں اعلی تعلیمی اداروں کے 5 موٹے موٹے معیارات پر کارگزاری کی بنیاد پر  ‘انڈیا رینکنگس 2020’  کا اجرا کیا ہے۔

فارمیسی کے زمرے میں این آئی پی ای آر کو اپنی درجہ بندی  پر خوش ہونے کا موقع ملا ہے۔ ملک بھر میں 7 این آئی پی ای آر میں سے ایس اے  ایس نگر  (موہالی) نے  تیسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ حیدر آباد اور احمد میں واقع این آئی پی ای آر نے  بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک درجے کی بہتری  حاصل کی ہے اور ملک میں بالترتیب  پانچواں اور آٹھواں مقام حاصل کیا ہے۔

سالانہ درجہ بندی کے تحت مختلف  یونیورسٹیوں، کالجوں، میڈیسن، ڈینٹل لا، آرکی ٹیکچر، انجینئرنگ منیجمنٹ اور فارمیسی کے اداروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(12-06-2020)

U-3243



(Release ID: 1631291) Visitor Counter : 144