امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

811.69 ایل ایم ٹی غذائی اجناس کا اسٹاک فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے کے پاس دستیاب ہے


آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت 22812 میٹرک ٹن غذائی اجناس مئی اور جون میں 45.62 لاکھ مستفدین کو تقسیم کیا گیا۔2092 میٹرک ٹن چنا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تقسیم کیاگیا

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اپریل سے جون تک 82.16 ایل ایم ٹی غذائی اجناس تقریباً 164 کروڑ مستفدین میں تقسیم کیاگیا

Posted On: 12 JUN 2020 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 12 جون  2020

غذائی اجناس کا کل اسٹاک:

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی مورخہ 11.06.2020کی رپورٹ کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے پاس اس وقت 270.89 ایل ایم ٹی چاول اور 540.80 ایل ایم ٹی گیہوں ہے۔ اس طرح گیہوں اور دھان کی جاری خریداری کو چھوڑ کر  (جو ابھی تک گودام میں نہیں پہنچا ہے) کل 811.69 ایل ایم ٹی اجناس کا اسٹاک موجودہے۔ این ایف ایس اے اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت تقریباً 55 ایل ایم ٹی غذائی اجناس ایک مہینہ کے لئے درکار ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے تقریباً 117.43 ایل ایم ٹی غذائی اجناس اٹھایاگیا اور 4194 ریل ریک کے ذریعہ بھیجا گیا۔ ریل راستے کے علاوہ سڑک اور آبی شاہراہوں کے ذریعہ بھی غذائی اجناس کو بھیجنے کا کام انجام دیاگیا۔  کل 245.23 ایل ایم ٹی غذائی اجناس بھیجا گیا۔ 15500میٹرک ٹن اناج 13 بحری جہازوں کے ذریعہ بھیجا گیا۔ شمال مشرقی ریاستوں کے لئے کل 11.68 ایل ایم ٹی اجناس بھیجا گیا۔

مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے غذائی اجناس کی تقسیم:

(آتم نربھر بھارت پیکیج)

آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت بھارت سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 8 ایل ایم ٹی غذائی اجناس تقریباً 8 کروڑ مائیگرینٹ مزدوروں، پھنسے ہوئے اور ضرورت مندوں ان کنبوں کو فراہم کیا جائے گا، جن کا این ایس ایس اے یا ریاستی اسکیم پی ڈی ایس کارڈس کے تحت احاطہ نہیں کیاگیا۔ سبھی مائیگرینٹس کو مئی اور جون کے مہینے کے لئے فی شخص 5 کلو گرام مفت غذائی اجناس تقسیم کیا جارہا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 5.48 ایل ایم ٹی اجناس اٹھایا اور 22812 میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیا۔ یہ غذائی اجناس مستفدین کو تقسیم کیاگیا۔ مئی میں 35.32 لاکھ اور جون میں 10.30 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیاگیا اور 22812 میٹرک ٹن غذائی اجناس، 45.62 لاکھ میٹرک ٹن میں سے تقسیم کیاگیا۔ بھارت سرکار نے 1.96 کروڑ مائیگرینٹ کنبوں ، 8 کروڑ مائیگرینٹ مزدوروں، پھنسے ہوئے اور ضرورت مند ان کنبوں کے لئے 39ہزار میٹرک ٹن دالوں کو بھی منظوری دے دی ہے، جن کا این ایف ایس اے یا ریاستی اسکیم پی ڈی ایس کارڈ کے تحت احاطہ نہیں کیاگیا ہے۔ ان سبھی کو مئی اور جون کے مہینے کے لئے فی کنبہ ایک کلو گرام مفت چنا، دال فراہم کی جائے گی۔ ریاستوں کی ضرورت کے مطابق چنا اور دال کی تقسیم کی جارہی ہے۔

تقریباً 33916 میٹرک ٹن چنا، دال ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روانہ کی گئی ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کل 23733 میٹرک ٹن چنا اٹھایاگیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 2090 میٹرک ٹن چنا تقسیم کیاگیا ہے۔  بھارت سرکار اس اسکیم کے تحت چنے کے لئے 280 کروڑ روپے اور غذائی اجناس کے لئے لگ بھگ 3109 کروڑ روپے کا  سو فیصد مالی بوجھ برداشت کررہی ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا:

غذائی اجناس (چاول؍گیہوں)

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اپریل سے جون کے 3 مہینوں کے لئے 104.3ایل ایم ٹی چاول اور 15.2 ایل ایم ٹی گیہوں درکار ہے، جس میں سے 94.71 ایل ایم ٹی چاول اور 14.20 ایل ایم ٹی گیہوں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اٹھایاگیا ہے۔ کل 108.91 ایل ایم ٹی غذائی اجناس اٹھایاگیا ہے۔  اپریل 2020 کے مہینے میں 33 ایل ایم ٹی (92 فیصد) غذائی اجناس مئی 2020 میں 74 کروڑ مستفدین کو تقسیم کیاگیا۔ کل 35.82 ایل ایم ٹی (90 فیصد) غذائی اجناس 71.64 کروڑ مستفدین کو تقسیم کیاگیا اور جون 2020 کے مہینے میں 9.34 ایل ایم ٹی (23 فیصد) غذائی اجناس ، 18.68 کروڑ مستفدین کو تقسیم کیاگیا۔  بھارت سرکار  اس اسکیم کے تحت لگ بھگ 46 ہزار کروڑ روپے کا سو فیصد مالی بوجھ برداشت کررہی ہے۔  گندم 6 ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں –پنجاب، ہریانہ، راجستھان ، چنڈی گڑھ، دلی اور گجرات سے مختص کیاگیا اور باقی ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چاول فراہم کیاگیا۔

دالیں:

جہاں تک دالوں کا تعلق ہے، 3 مہینے کے لئے کل 5.87 ایل ایم ٹی درکار ہے۔ بھارت سرکار اس اسکیم کے تحت 5 ہزار کروڑ کا سو فیصد مالی بوجھ برداشت کررہی ہے۔  اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 5.50 ایل ایم ٹی دالیں بھیجی گئیں اور 4.91 ایل ایم ٹی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچی ہیں، جبکہ 3.06 ایل ایم ٹی دالیں تقسیم کی گئیں۔ 10.06.2020 تک 11.87 ایل ایم ٹی دالوں کا اسٹاک موجود ہے، جن میں طور کی دال 6.12 ایل ایم ٹی ، مونگ 1.60 ایل ایم ٹی، ارد 2.38 ایل ایم ٹی، چنا 1.30 ایل ایم ٹی اور مسور 0.47 ایل ایم ٹی شامل ہے۔

غذائی اجناس کی خریداری:

11.06.2020 تک کل 376.58 ایل ایم ٹی گیہوں (آر ایم ایس 21-2020) اور 7.34.58 ایل ایم ٹی چاول (کے ایم ایس 20-2019) کی خریداری کی گئی۔

کھلی مارکیٹ میں فروخت کی اسکیم (او ایم ایس ایس):

کھلی منڈی میں فروخت کی اسکیم کے تحت چاول کے دام 22 روپے کلو گرام اور گیہوں 21 روپے کلو گرام طےکئے گئے ہیں۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے لاک ڈاؤن مدت کے دوران کھلی منڈی میں فروخت کی اسکیم کے ذریعہ 5.57 ایل ایم ٹی گیہوں اور 8.90 ایل ایم ٹی چاول فروخت کیا۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3235



(Release ID: 1631208) Visitor Counter : 203