زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے نیشنل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی پہل سہکار متر: انٹرن شپ پروگرام سے متعلق اسکیم کاآغاز کیا


سہکار متر اسکیم سے کو آپریٹیو اداروں کو نوجوان پروفیشنلز کے نئے اور اختراعی خیالات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا، جبکہ انٹرنس کو خود کفیل بننے کے لئے میدان میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا

Posted On: 12 JUN 2020 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جون 2020،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل ہندوستان)  کے لئے اپیل، جس میں  مقامی  مصنوعات کے لئے  فخر سے تشہیر  کرنے  کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا، پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر  نے سہکار متر: انٹرن شپ پروگرام سے متعلق اسکیم (ایس آئی پی) کاآغاز کیا۔ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ  کو آپریٹیو سیکٹر کی  ترقی  کی منفرد  مالیاتی تنظیم نیشنل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے کو آپریٹیو سیکٹر کی  صنعت کاری کی ترقی کے ایکو سسٹم کے لئے صلاحیت سازی، نوجوانوں کو معاوضے کے ساتھ انٹرن شپ  اور اسٹارٹ اپ موڈ میں  نوجوان  کو آپریٹرز کے لئے آسان شرطوں پر پروجیکٹ قرضوں کی  فراہمی کو یقینی بنانے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AZRM.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ این سی ڈی سی کو آپریٹیو  سیکٹر کےلئے  اختراعی سولیوشن   فراہم کرانے میں فعال  رہی ہے۔ این سی ڈی سی  کے اقدامات میں سہکار متر انٹرن شپ سے متعلق پروگرام کی اسکیم (ایس آئی پی) سے نوجوان پروفیشنلز کو این سی ڈی سی اور کو آپریٹیوز سے  ایک  معاوضہ حاصل کرنے والے انٹرن کے طور پر کام کرکے  تجربہ حاصل کرنے اور سیکھنے  کا ایک موقع ملے گا ۔ این سی ڈی سی نے  اسٹارٹ اپ کو آپریٹیو  صنعتوں کو فروغ دینے کےلئے  ایک معاون اسکیم بھی شروع کی ہے۔ سہکار متر تعلیمی اداروں کے پروفیشنلز کو  فارمرز پروڈیوسر  آرگنائزیشن (ایف پی او)  کے طور پر کو آپریٹیو کے ذریعہ قیادت اور صنعت کاری  کے رول  میں کام کرنے کا ایک موقع بھی ملے گا۔

سہکار متر اسکیم کے تحت  زراعت  جیسے موضوعات  اور متعلقہ  میدانوں  آئی ٹی وغیرہ میں  پروفیشنلز گریجویٹ  انٹرن شپ  کے اہل ہوں گے جو پروفیشنلز  ایگری بزنس  کو آپریشن فائننس انٹرنیشنل ٹریڈ  فارسٹری رورل ڈیولپمنٹ  پروجیکٹ منیجمنٹ وغیرہ میں ایم بی اے ڈگری  کےلئے زیر تعلیم ہیں یاں تعلیم مکمل کرچکے ہیں،  کو بھی انٹرن شپ کے اہل ہوں گے۔

این سی ڈی سی نے سہکار مترا  پیڈ انٹرن شپ پروگرام کے لئے  فنڈمختص کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ہر ایک انٹرن کو 4 ماہ کی انٹرن شپ کی مدت میں  مالیاتی مدد ملے گی۔ آن لائن  انٹرن شپ کے لئے درخواست  دینے کے واسطے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل  این سی ڈی سی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اس کا بھی زراعت اور کسانوں بہبود کے مرکزی وزیر نے آغاز کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3240

                          



(Release ID: 1631206) Visitor Counter : 235