بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کی وزارت نے انڈمان و نیکوبار جزائر میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو منظم بنانے کے لئے نظر ثانی شدہ لاگت تخمینوں کو منظور دی

Posted On: 12 JUN 2020 11:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12جون2020: جہاز رانی کی وزارت نے انڈمان نیکوبار جزائر میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو منظم بنانے کے لئے 123.95کروڑ روپے کے بقدر کے نظر ثانی شدہ لاگت تخمینے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

بحری جہازوں سے متعلق سرگرمیاں انڈمان و نیکوبار جزائر کی لائف لائن ہے۔ کیونکہ بیشتر ترقیاتی سرگرمیاں اسی سے مربوط ہیں۔ جہاز رانی سے متعلق تمام تر سرگرمیوں کو بلا روک ٹوک اور بغیر کسی رخنے کی غرض سے بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔چونکہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے، لہٰذا جہاز رانی کی وزارت پورٹ بلیئر میں واقع موجودہ مرمت کی سہولتوں کو منظم بنا رہی ہے۔موجودی گودی کی لمبائی میں 90 میٹر کی طوالت کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ تنظیم کاری جہاز سازی کے کام کو فروغ دے گی اور جہاز کی مرمت کی صنعت کو بھی تقویت فراہم کرے گی اور حکومت ہند کی میک ان انڈیا پہل قدمی کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

سپلائی ، تنصیب اور ڈرائی ڈاک پمپ کے چالو ہونے ، نیز پورٹ بلیئر میں تمام لوازمات سمیت ‘ڈرائی ڈاک مرحلہ -11کی توسیع’ کا کام پورٹ بلئیر ، جنوبی انڈمان میں جہاز رانی کی وزارت کی جانب سے مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت منظور کیا گیا تھا اور اس کے تخمینہ جاتی اخراجات 96.24کروڑ روپے کے بقدر تھے اور اسے فروری 2016 کے دوران 42 مہینوں میں مکمل ہونا تھا۔اس کام کا دائرہ کار بڑھا کر اس میں 90 میٹر گودی کی طوالت کا کام بھی شامل کیا گیا، تاکہ یہاں زیادہ تعداد میں بحری جہازوں کو ٹھہرایا جاسکے۔ سہولت فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پورٹ بلیئر میں دستیاب موجودہ صلاحیت یعنی بحری جہاز کی مرمت کی سہولت کو دوگنے اضافے سے ہمکنار کیا جائے اور جزیرے پر رہنے والوں کے لئے روزگار کے مواقع اورآمدنی کے ذرائع فراہم کرائے جاسکیں۔اس سلسلے میں پروجیکٹ کا کام متعلقہ اداروں کا سونپا جاچکا ہے اور ابتدائی کام 7مارچ 2017کو شروع ہوچکا ہے۔

پروجیکٹ میں رونما ہوئی چند تکنیکی تبدیلیوں کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں میں اضافہ ہوا۔ جہاز رانی کی وزارت نے اب 123.95کروڑ روپے کے بقدر کے نظر ثانی شدہ تخمینہ اخراجات کو منظوری دی ہے۔ ڈرائی ڈاک یارڈ میں توسیع کی سہولت جہاز رانی کی صنعت کے لئے اگست 2021 تک دستیاب ہوجائے گی۔

 

********

م ن۔ ن ع

 (U: 3227)



(Release ID: 1631083) Visitor Counter : 169