کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلزاور کھادوں کے وزیر مملکت جناب منڈاویہ نے این آئی پی ای آرکے ڈائرکٹروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی


این آئی پی ای آر تحقیق اور جانچ کی سرگرمیوں کےذریعے اپنے خود کے وسائل کوپیدا کرکےخودکفیل بن سکتے ہیں:منڈاویہ

انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام این آئی پی ای آر کو فارما پروڈکٹس کیلئے قومی سطح کی جانچ لیباریٹریاں قائم کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئے

منڈاویہ نے این آئی پی ای آر سے کہا کہ وہ نہ صرف پروڈکٹس کی تیاری پر بلکہ اس کی تجارت کاری پر بھی توجہ مرکوز کریں

Posted On: 11 JUN 2020 4:16PM by PIB Delhi

موہالی، رائے بریلی ، حاجی پور اور گوہاٹی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)کے ڈائرکٹروں کی ایک میٹنگ ویڈیوکانفرنسنگ  کے ذریعے کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ کی صدارت میں آج منعقد ہوئی جس سے کہ تحقیقی اور اختراعی سرگرمیوں بالخصوص ان طریقوں کے سلسلے میں جن میں این آئی پی ای آر نے کووڈ-19 کے خلاف ملک  کی لڑائی میں تعاون دیا ہے اور دے سکتے ہیں، میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-11at16.06.20QFOU.jpeg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-06-11at16.05.39KZYD.jpeg

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈاویہ نے زور دیکر کہا کہ تحقیقی اور ٹیسٹنگ کی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے لئے وسائل پیدا کرکے این آئی پی ای آر خود کفیل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این آئی پی ای آر کو نہ صرف مصنوعات کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے  بلکہ ان کی تجارت کاری کے امکانات کی بھی تلاش کی جانی چاہئے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی  مشورہ دیا کہ تمام این آئی پی ای آر کو ریونیو پیدا کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر فارما پروڈکٹس کیلئے  قومی سطح کی جانچ لیباریٹریاں قائم کرنا چاہئے۔ سرکاری اور نجی سیکٹر کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اور ایجنسیاں تجارتی سطح پر جانچ لیباریٹریوں کے استعمال کیلئے  ای آئی پی ای آر سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

جناب منڈاویہ نے مختلف این آئی پی ای آر کے ذریعے اٹھائے گئے معاملات پر اپنے خیالات پیش کیے۔

این آئی پی ای آر میں سے پہلا پرزنٹیشن موہالی کے این آئی پی ای آر کے ڈائرکٹر نے پیش کیا۔ انہوں نے ادارے کے ذریعے تحقیق وترقی نیز فارما کی تعلیم کے شعبے میں مختلف حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے رائے بریلی کے این آئی پی ای آر کے لئے بھی پرزنٹیشن پیش کیا جس کے وہ انچارج ڈائرکٹر ہیں۔ گوہاٹی کے این آئی پی ای آر کے ڈائرکٹر نیز حاجی پور کے این آئی پی ای آر کے ڈائرکٹر نے بھی اپنے اداروں سے متعلق پرزنٹیشن پیش کیا۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3209



(Release ID: 1631045) Visitor Counter : 191