سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کیرل  کے اسٹارٹ نے   کووڈ۔ 19 کو شکست دینے کے لئے  آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگس)  پر مبنی  استعمال شدہ ماسک  کے نپٹارے کے مقصد سے  اسمارٹ بن اور  یو وی لائٹ پر مبنی  ڈس انفیکشن آلہ لانچ کرنے کے لئے  ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی  کے ساتھ  معاہدہ کیا

Posted On: 11 JUN 2020 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 جون 2020،    ایک اسٹارٹ اپ وی ایس ٹی موبیلیٹی سالیوشن  جس کا ہیڈ کوارٹر کوچین میں واقع  ہے، نے  کووڈ۔ 19 سے جنگ میں  مدد کرنے کے لئے مصنوعات تیار کرنے کی کوشش  کے ایک حصے کے طور پر  ایک خود کار ماسک ڈسپوزل مشین  لانچ کی ہے۔ ڈسپوزل کی مشین کا نام  بن۔ 19 ہے۔ جس کو سری  چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، تریویندرم  جو کہ  حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)  کے تحت کام کرنے والا ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، کے ذریعہ تیار کی گئی چترا یو وی پر مبنی  فیس ماسک ڈسپوزل  ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کو  ارنا کولم  ضلع کلکٹر ایس سہاس نے ضلع کے  انتظامی ہیڈ کوارٹر  اپنے دفتر میں  اس کی ایک یونٹ لگاکر  رسمی طور پر لانچ کیا۔

آئی او ٹی پر مبنی بن۔ 19  کو استعمال شدہ فیس ماسک جمع کرنے اور انہیں ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میشن سری چترا لیب میں متعدد  کامیاب  مائیکرو بایو لوجیکل تجربات کئے گئے ہیں۔ سری چترا  طبی تحقیقی ہندوستانی کونسل  (آئی سی ایم آر) کے رہنما خطوط کے مطابق ملک میں  یو وی پر مبنی آلات کی جانچ کرنے والی  ایک ایجنسی ہے۔

بن۔ 19 اور یو وی اسپاٹ کا آغاز کرتے ہوئے  ضلع کلکٹر ایس سہاس نے کہا کہ کیرل میں  پہلی بار اس طرح کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ‘ریاست میں کووڈ۔ 19 کو شکست دینے کے لئے یہ مصنوعات  بہت کار آمد ہوں گی۔ ان مصنوعات سے  ماحول کو ہونے والے نقصانات سے بھی بچنے میں مدد ملے گی’۔

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کی ڈائرکٹر  ڈاکٹر آشا کشور نے کہا کہ  ‘‘وی ایس ٹی کے ذریعہ  یو وی بن اور  کثیر مقصدی  ڈس انفیکشن سسٹم  کے کامیاب آغاز  سے  ڈی ایس ٹی اور اس انسٹی ٹیوٹ کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہماری تکنیکی معلومات اور نمونے کو  ان آلات میں تبدیل کرنے والی ٹیم کو ہم مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ یہ آلات  دفتروں ، گھروں اور دیگر عوامی مقامات کے لئے بہت کارگر ہوں گے۔ کووڈ۔ 19  کے پھیلنے کی چین کو  توڑنے کے لئے  یہ ایک اضافی کوشش ہوگی ’’۔

بن۔ 19 کی کارکردگی  کی وضاحت کرتے ہوئے وی ایس ٹی موبلیٹی  سولیوشن کے سی ای او جناب  الوین جارج نے  کہا کہ اس بن کے  کنٹینر کے اندر ڈالے گئے  ماسک  کو پہلے  ایک عمل کے ذریعہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ ڈس انفیکٹ کئے گئے ماسک کو  بن کے اندر دوسرے کنٹینر میں منتقل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  ماسک ڈالنے والا شخص  بن۔ 19 میں لگے ہوئے آٹو میٹک سنیٹائزر ڈسپنسر کی مدد سے اپنے ہاتھ سنیٹائز بھی کرسکتا ہے۔ ان میں سے کسی بھی کام کو کرنے کےلئے  اس بن میں  کسی سوئچ کو چھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سارے کام  خود کار طریقے سے چلتے ہیں۔

کمپنی نے  ایک یو وی لائٹ پر مبنی کثیر مقصدی ڈس انفیکٹر  یو وی  اسپاٹ بھی لانچ کیا ہے جو کہ کووڈ۔ 19 سے  جنگ کے لئے اس کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات  میں  شامل ہے۔ یہ ایک  کثیر مقصدی ڈس انفیکٹر  ہے جو  الٹرا وائلیٹ ڈس انفیکشن لیمپ  سے کام کرتا ہے۔ اس کو  استعمال شدہ فیس ماسک   کے نپٹارے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس کوی سری چترا لیب  کے ذریعہ کئے گئے مائیکرو بایو لوجیکل ٹسٹ   سے جانچ کی جاچکی ہے۔

Description: Bin19 by SCTIMSTDescription: UVSPOT by SCTIMST

(مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم رابہ کریں : محترمہ سوپنا  واما دیون، پی آر او ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی، موبائل نمبر 9656815943، ای، میل pro@sctimst.ac.in)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3213

                          


(Release ID: 1630983) Visitor Counter : 228