ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت نے خوبصورت نسلوں کے پرندوں اور پودوں وغیرہ کو بھارت میں در آمد کرنے اور انہیں رکھنے کے طریقے کو منظم بنانے کے لئے مشاورت نامہ جاری کیا

Posted On: 11 JUN 2020 2:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍جون، خوبصورت زندہ جانوروں کی نسلیں یا پودوں کی اقسام اپنے اصل مقامات سے نئے مقامات کی جانب سفر کرتی گئیں۔ یہ خوبصورت اقسام پودوں اور جانوروں دونوں پر مشتمل ہوسکتی ہیں اور انہیں اکثر وبیشتر  انسان ہی  ایک جگہ سے دوسری جگہ لے گئے۔ ملک کے متعدد شہریوں نے  سی آئی ٹی ای ایس (معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار اقسام کے پودے اور نسلوں سے متعلق بین  الاقوامی کنونشن)  کے تحت آنے والے  جانور ، پرندے اور پودے  رکھ چھوڑے ہیں۔ ایسے افراد کے قبضوں میں  اس طرح کے خوبصورت جانوروں کے اقسام موجود تو ہیں لیکن ریاست یا مرکز کی سطح پر  ان سے متعلق اطلاعات کا کوئی  متحدہ نظام دستیاب نہیں ہے۔ ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ  اس طرح کے افراد سے، جن کے پاس  جانوروں یا پودوں کی نایاب  اور خوبصورت نسلیں ہوں،  رضا کارانہ بنیاد پر آئندہ 6 مہینوں کے اندر ان تمام جانوروں اور پودوں سے متعلق اطلاعات حاصل کی جائیں۔

اس سلسلے میں جانوروں ، ان کی نئی پیڑھی اور  در آمد اور تبادلہ سے متعلق تمام تر تفصیلات کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس طریقے سے  اس طرح کی  نسلوں کا بہتر انتظام  ممکن ہو سکے گا اور ان کے مالکان کو  ان سے متعلق  بہتر  مویشی معالجاتی نگہداشت کی جانکاری ، انہیں کیسے رکھا جائے اور  ان تمام  جانوروں اور پودوں کی بہتر دیکھ بھال کیسے کی جائے، سے متعلق تمام جانکاری فراہم کی جاسکے گی۔ خوبصورت جانوروں اور پودوں سے متعلق ڈاٹا بیس فراہم ہونے سے چڑیا گھر میں پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور انتظام میں بھی مدد ملے گی اور اس سلسلے میں وقتا فوقتا  رہنمائی فراہم کی جائے گی  تاکہ جانوروں اور انسانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

 انکشاف کرنے والوں کو اپنی جانب سے خوبصورت پرندوں یا جانوروں کے سلسلے میں کسی طرح کا دستاویزی ثبوت نہیں پیش کرنا ہوگا، اگر یہ انکشاف  اس مشاورت نامے کے اجراء کے  6 مہینوں کی مدت کے اندر کیا گیا ہوگا۔ کوئی بھی ایسا انکشاف  جو  6 مہینوں کے بعد کیا جائے گا، انکشاف کرنے والے کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت  درکار دستاویزاتی  ثبو ت بھی پیش کرنے ہوں گے۔

 مذکورہ تمام اقسام کے پرندوں اور جانوروں کے حاملین کو درج ذیل ویب سائٹ: (www.parivesh.nic.in) ملاحظہ کرکے درکار فارم پر کرنے چاہئے، تاکہ وہ اپنے پاس رکھے ہوئے پرندوں اور جانوروں کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرسکیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   - ق ر)

(11-06-2020)

U-3208



(Release ID: 1630885) Visitor Counter : 2279