وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت دیکھو اپنا دیش سلسلے کے تحت 30 ویں ویبینار کے ذریعہ چھتیس گڑھ کے پوشیدہ خزانے کو سامنے لائی

Posted On: 10 JUN 2020 6:06PM by PIB Delhi

لوگوں کو حقیقت میں نامعلوم مقامات کی کھوج کرانے چھتیس گڑھ میں چھپے ہوئے اور اوجھل تاریخی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے منفرد ثقافت اور قبائلی وراثت کے علاوہ تہوارو ں کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے سیاحت کی وزارت کے دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کے تحت 9جون 2020 کو چھتیس گڑھ کا چھپا ہوا خزانہ کی نمائش کی۔ دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز ایک بھارت سریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت بھارت کی خوشحال اور مالا مال گوناگونیت کو نمایاں کرنے کی ایک کوشش ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز سے 9جون 2020 کو منعقد 30 ویں اجلاس کا اہتمام سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل روپیندر برار نے کیا۔ چھتیس گڑھ کی حکومت میں سیاحت اور ثقافت کے سکریٹری پی ان بالاگن  نے اپنے تعارفی کلمات کے ساتھ سیشن کے لئے بیک گراؤنڈ طے کیا اور آئی کیوبس کے بانی جسپریت سنگھ بھاٹیا، نہ کھوجے جانے والے بستر کے بانی جیت سنگھ آریہ اور مصنف اور بلاگر تھومین جوس کی جانب سے اجلاس پیش کیاگیا۔ تینوں پریزینٹرس نے چھتیس گڑھ کی نہ کھوجے جانے والے مقامات، منفرد ثقافت اور وراثت کی دولت کو اجاگر کیا اور اس پر روشنی ڈالی۔

جناب جسپریت بھاٹیا نے ریاستوں کے کچھ کلیدی حقائق  اور اس کے زبردست سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے اجلاس کا مقصد پیش کیا۔ چھتیس گڑھ کا وجود یکم نومبر 2000 میں آیا تھا اور وہ ہندوستان میں 9ویں سب سے بڑی ریاست ہے، جسے مدھیہ پردیش ریاست سے الگ کرکے بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کا وسطی مشرقی ریاست ہونے کے علاوہ اس کی شرحیں 7 ریاستوں سے ملتی ہیں۔ 44 فیصد اراضی جنگلوں سے گھری ہوئی ہے، جہاں 34 فیصد قبائلی آبادی رہتی ہے۔3 نیشنل پارکوں کے ساتھ 11 جنگلی جانوروں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ایک حیاتیاتی علاقہ بھی ہے۔یہ ہندوستان کی ایک سب سے ہری بھری ریاست ہے اور فضائی، ریل اور سڑک نیٹ ورک کے ذریعہ ملک کے باقی حصوں کے ساتھ پوری طریقے سے جوڑ دی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ میں ملک کے کچھ بہترین آبشار یعنی پانی کے جھڑنے ہیں۔ ان میں سے کچھ چترکوٹ ، امرت دھارا، پوائی اور مچھلی وغیرہ  ہیں۔ چھتیس گڑھ پر 3 شکتی پیتھس، چمپا رانیا، رجیم اور شیوری نارائن کی بھی مہربانی ہے۔ آئرن(لوہا) بیل میتل اور تیراکوٹا چھتیس گڑھ کی مشہور دستکاری ہیں۔

جناب جیت سنگھ آریہ آڈینس کو بستر کے حقیقی دورے پر لے کر گئے۔ بستر جنوبی چھتیس گڑھ میں نہ کھوجے جانے والا ایک مقام ہے۔ بستر خطہ شاندار مناظر،سڑکوں اور چھپے ہوئے جھرنوں کے لئے مشہور ہے۔ بستر خطے میں 15 سے زیادہ جھرنے ہیں ۔ کوٹم سارغاریں جو میگھالیہ کے بعد سب سے بڑی غاریں چھتیس گڑھ میں ہیں۔  بستر کا دسہرہ دنیا میں سب سے بڑا تہوار ہے، جو 75 دن تک منایا جاتا ہے اور اس تہوار کے ساتھ دھن تیسوری سے متعلق مختلف کہانی جڑی ہوئی ہیں۔گوند کے مدھیا، ماری ایا ایسے کچھ قبائلی ہیں جو بستر کو قبائلیوں کی سرزمین کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ دستکاری کی تاریخ ہڑپا تہذیب سے وابستہ ہیں۔دنیا میں تیسرے سب سے بڑے بھگوان گنیش کا مجسمہ جو ایک واحد ریت کے پتھر کا بنایا گیا ہے، بستر خطے میں ہے اور بستر خطے میں 12 ہزار سال پرانی تاریخی غار کے اندر پینٹنگ بھی مشہور ہیں۔

جناب تھومس جوس نے سیاحوں کی دلچسپی کے کم مشہور مقامات بھی پیش کئے جو چھتیس گڑھ میں واقع ہیں۔ یہ مقامات حسب ذیل ہیں۔

· کرکابھات-بڑے پتھر والا (میگالستھک)دفن کرنے کی جگہ اسے عام طور پر سیاحوں کی جانب سے اندیکھی کی جاتی ہے۔ علاقے میں کئے گئے مطالعات میں 3 طرح کے مین ہیروں کی پہچان کی ہے۔سونک دھاری واضح طور سے اور مچھلی کی پونچھ کی چھتری ہوئی ۔

· دیپادھی-مندر کمپلیکس جو 7 ویں صدی سے تعلق رکھتا ہے۔ چھتیس گڑھ کے بہترین آثار قدیمہ کا ایک پوشیدہ خزانہ ہے۔انٹرینس گیٹ کے بگل میں راستے کے کنارے پتھر کے ستون بنائے گئے ہیں، جن پر مائیتھلوجیکل سگنیچر کی حمایت کی گئی ہے۔

· گھوتول یہ تعلیم کا ایک قبائلی قدیمی نظام ہے۔ کیمپس بھی ہے، جہاں اپنا ایک نظام ہے۔

· سونا بائی-چھتیس گڑھ کے مشہور سجاوٹ کاموں کو اس کی جڑیں ملیں جب سونا بائی نے اپنے بیٹے داروغہ رام کو کھلانے کے لئے چھوٹے کھلونے بنائے۔

· قبائلی کھیل-مرغے کی لڑائی۔

ویبینار سیشن کا اختتام کرتے ہوئے روپیندر برار نے سیاحت کی وزارت کے بارے میں بتایا، جو ہوٹل، ریستوراں بی اور بی، ہوم اسٹے، فارم اسٹے اور سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والے جیسے مختلف مہمان نوازی اور ٹریول ٹریڈ سیکٹروں کے لئے آپریشنل سفارشات جاری کررہے ہیں۔

نیشنل ای گورننس ڈویژن جسے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے تیار کیاگیا ہے۔ تکنیکی امداد فراہم کرکے دیکھو اپنا دیش ویبینار کا اہتمام کرنے میں وزارت کو تعاون دینے میں کلیدی رول ادا کررہا ہے۔

ویبینار کے اجلاس اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/ پر دسیاب ہیں اور  وزارت صحت اور حکومت ہند کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیاب ہیں۔

ویبینار کا اگلا ایپی سوڈ 11 جون 2020 کو صبح 11 بجے ہے۔ اس کا عنوان ہے ہماچل- اراؤند دی نیکسٹ بینڈ ۔ رجسٹریشن  https://bit.ly/HimachalDAD پر کھلے ہیں۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

11-06-2020

U-3194



(Release ID: 1630865) Visitor Counter : 200