سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس وٹکنالوجی اور اختراعی پالیسی (ایس ٹی آئی بی) 2020 کے سلسلے میں عام لوگوں اور ماہرین سے صلاح ومشورہ حاصل کرنے کے لئے ٹاؤن ہال میٹ کا آغاز کیا جائے گا


اس عمل کو انتہائی انٹرلنک (ٹریک) میں منعقد کیا جائے گا جو پالیسی تشکیل میں مشورے کے لئے تقریباً 15ہزار شراکت داروں تک پہنچے گا
مختلف ٹریکس پر مشورے کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور متوازی شکل میں چل رہے ہیں۔ مکمل عمل کے تال میل کے لئے ڈی ایس ٹی

(ٹکنالوجی بھون) میں ایک سکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے، جو پالیسیوں کے سلسلے میں جانکاری اور ڈیٹا سپورٹ یونٹ فراہم کرے گا

Posted On: 10 JUN 2020 11:02AM by PIB Delhi

نئی دہلی 10 جون  2020

بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون اور ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما 12 جون 2020 کو سائنس ٹکنالوجی اور اختراع پالیسی (ایس ٹی آئی پی) 2020 کی تشکیل کے لئے عام لوگوں اور ماہرین سے مشورے حاصل کرنے کے لئے ایس ٹی او پی 2020 ٹاؤن ہال میٹ ٹریک ون کا آغاز کریں گے۔

ٹریک ون عمل میں سائنس پالیسی فورم کے توسط سے عام لوگوں اور ماہرین کے ساتھ باقاعدہ طور پر صلاح ومشورہ کیا جائے گا۔ یہ فورم عام لوگوں اور ماہرین سے معلومات حاصل کرنے کا ایک ڈیڈی کیٹیڈ فورم ہے، تاکہ ایس ٹی آئی پی 2020 کی تشکیل کو غیر مرکوزیت والا اور جامع بنایا جاسکے۔ ایس ٹی آئی پی 2020 سکریٹریٹ کے سربراہ اور ڈی ایس ٹی کے صلاح کار ڈاکٹر اکھلیش گپتا بھی آغاز کے موقع پر موجود رہیں گے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر (پی ایس اے کے دفتر) اور سائنس وٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے شعبے نے زیادہ سے زیادہ شراکت داروں تک پہنچنے کے لئے ایک نئی قومی سائنس ٹکنالوجی اور اختراعی پالیسی (ایس ٹی آئی پی) 2020 کی تشکیل کے لئے ایک مشاورتی عمل شروع کیا ہے۔

ٹریک ون کے تحت ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے، عام لوگوں کےساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ ایک موضوع پر بنی پینل مباحثہ، پرنٹ میڈیا آرٹیکل، تحریری ان پٹ کے لئے چینل، آخری میل کنکٹی ویٹی کے لئے کمیونٹی پوڈ کاس شامل ہوں گے۔

ایس ٹی آئی پی 2020 کی تشکیل کا عمل انتہائی انٹرلنک ٹریکس میں منعقد کیا جائے گا جو پالیسی تشکیل میں مشورے کے لئے تقریباً 15 ہزار شراکت داروں تک پہنچے گا۔ ٹریک ون سائنس پالیسی فورم کے ذریعے عوامی اور ماہرین کے مشورے کے عمل کو شامل کرتا ہے ۔ فورم پالیسی تشکیل کے عمل کےد وران اور بعد میں عام لوگوں اور ماہرین سے ان پٹ حاصل کرنے کے لئے ایک ڈیڈیکٹیڈپلیٹ فارم کی شکل میں کام کرے گا۔ ٹریک دو کے تحت پالیسی تشکیل عمل میں ماہرین کے بتائے ہوئے تھی میٹک مشوروں اور ثبوت پر مبنی سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے 21 تھی میٹک گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔ ٹریک تین میں وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ مشورہ کیا جائے گا، جبکہ ٹریک IV کے تحت اعلیٰ سطح کےکثیر مقصدی شراکت داروں کے مشورے کو شامل کیا جائے گا۔

مختلف ٹریکس پر صلاح ومشورے کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے اور متوازی شکل میں چل رہا ہے۔ ٹریک ٹو تھی میٹک گروپ مشورہ معلومات کے اجلاس کی سیریز کے ساتھ شروع ہوا تھا اور ٹریک ون ماہرین کے ساتھ ساتھ عوام سے معلومات جمع کرنے کے لئے شروع کیا جائے گا۔

 

 

 

 

مکمل عمل کے تال میل کے لئے ڈی ایس ٹی (ٹکنالوجی بھون) میں ایک سکریٹریٹ قائم کیاگیا ہے، جو ڈی ایس ٹی-ایس ٹی آئی پالیسی فیلو کے کیڈر کےساتھ ان ہارس پالیسی معلومات اور ڈیٹا سپورٹ یونٹ فراہم کرے گا۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3171



(Release ID: 1630782) Visitor Counter : 175