کوئلے کی وزارت

کوئلے کے رابطوں/ تجارت کو معقول بنانے کے لئے طریقیات جاری کئے گئے

Posted On: 09 JUN 2020 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جون 2020،      کوئلے کو  کوئلے کی کانوں سے  صارفین تک  پہنچانے میں دوری کو کم کرنے کے مقصد سے  کوئلہ کمپنیوں  سے کوئلے کے رابطوں کو معقول بنایا گیا ہے۔ اس کام سے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے  پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے  اور  اس کو نکالنے میں  آنے والی رکاوٹوں  میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل  محض بجلی کے شعبے کے لئے  معقول بنانے کا کام کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 63.12 ایم ٹی  کوئلے کی ڈھلائی  کو معقول بنایا گیا تھا۔ جس سے  تقریباً 3769 کروڑ روپے کی سالانہ بچت  کا اندازہ تھا۔  معقول بنانے کے گزشتہ کاموں  کے برخلاف رابطوں کو معقول بنانے  سے متعلق  موجودہ طریقیات  میں ہر قسم کے صارفین   کے لئے    بجلی کے ساتھ ساتھ  نان ریگولیٹیڈ سیکٹر  (این آر ایس) کو بھی شامل کیا گیا ہے اور   برآمد شدہ  کوئلے کے ساتھ کوئلے تجارتی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اس اسکیم میں  گراس کیلوریفک ویلیو (جی سی وی)  کی برابری کے مطابق کوئلے کی مقدار کی منتقلی  شامل ہے  اور یہ بات صرف  نان کَوکنگ کوئلے کے لیے ہی لاگو ہوگی۔ اس بندوبست کی اجازت صرف  یکساں شعبے  یعنی  این آر ایس  (نان ریگولیٹیڈ سیکٹر)  کو  این آر ایس کے ساتھ اور بجلی  (ریگولیٹیڈ سیکٹر)  کو  بجلی کے شعبے کے ساتھ  تجارت کے لئے دی جائے گی۔  اس اسکیم میں شرکت رضا کارانہ ہوگی اور  اس کے لئے ریل  اور / یا  سمندر  کے راستے سے کوئلے  کی تجارت / معقول بنانے کے لئے  پارٹیوں کے درمیان دو طرفہ بندوبست کیا جائے گا۔ کول انڈیا لمیٹیڈ  (سی آئی ایل)  کوئلے کی تجارت /رابطے  کو معقول بنانے کے  عمل کو چلانے کے لئے  نوڈل ایجنسی ہوگی۔ ایک کمیٹی اس اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کرے گی اور اس کے نفاذ کے دوران پیش آنے والے اہم مسائل کو حل کرے گی۔ خواہش مند شرکا/ صارفین معقول بنانے کے لئے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر  اندراج کرائیں اور  مطلوبہ معلومات  جمع کرائیں۔ اس عمل سے حاصل ہونے والی بچت انڈین ریلویز / ڈسکام کو منتقل کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(09-06-2020)

U-3159

                          



(Release ID: 1630655) Visitor Counter : 211