خلا ء کا محکمہ

نجی شعبے کو اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے  اسرو  سہولیات  اور دیگر  متعلقہ  اثاثے  استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 09 JUN 2020 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جون 2020،      شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ نجی شعبے کو اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے  ہندوستانی خلائی  تحقیق کی تنظیم(اسرو)  سہولیات  اور دیگر  متعلقہ  اثاثے  استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مودی حکومت کی  دوسری مدت کار کے پہلے سال کے دوران خلائی ٹکنالوجی کے میدان میں  ہندوستان کی کامیابی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے   مودی حکومت کے ‘آتم نربھر بھارت’ روڈ میپ میں ، جیسا کہ وزیر خزانہ نے بتایا ہے   خلائی سرگرمیوں میں  نجی  شعبے کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے  پہل قدمی شامل ہے۔ہندوستان کا نجی شعبہ ہندوستان کے خلائی سفر میں اس کے ساتھ  رہے گا۔

پرائیویٹ کمپنیوں کو مصنوعی سیاروں  کو بھیجے جانے اور خلا  سے متعلق  خدمات میں برابری کی سطح پر لایا جائے گا۔ سیاروں کی کھوج کے مستقبل کے پروجیکٹوں  میں نجی شعبے کے لئے باہری خلائی سفر  کی اجازت دی جائے گی۔

اسرو کے ذریعہ شروع کئے جانے والے   ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن ‘گگن یان’ کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلا بازوں کا انتخاب ہوچکا ہے  اور روس میں ان کی تربیت بھی شروع ہوگئی تھی۔  لیکن  کورونا  عالمی وبا سے اس میں رخنہ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جلد ہی پھر شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی سے  تحریک حاصل کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  گزرے ہوئے سال میں اسرو  نے اسکولی بچوں کے لئے ایک خصوصی پروگرام  ‘ ینگ سائنٹسٹ پروگرام۔ یوویکا’ شروع کیا ہے۔ بنیادی طور پر اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو خلائی ٹکنالوجی اور اس کے آلات کا بنیادی علم فراہم کرانا ہے۔

کورونا عالمی وبا کے دوران بھی اسرو کے سائنس داں  ضروری طبی آلات، بچاؤ کی کٹس اور دیگر ساز و سامان فراہم کرانے کئے بہترین طریقوں  پر تحقیق  میں مصروف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3158

                          



(Release ID: 1630642) Visitor Counter : 247