قبائیلی امور کی وزارت

قبائلیوں کے لئے آمدنی کی تخلیق سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی، ریاستوں کے ذریعے ترمیم شدہ ایم ایف پی پر ایم ایس پی خریداری جاری

Posted On: 09 JUN 2020 11:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9/ جون  2020 ۔ کووڈ-19 کی وبا کے بعد غریبوں اور محروم لوگوں کی مدد کے لئے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے بھی حوصلہ افزا ردّعمل سامنے آرہا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کے زیر اہتمام ٹرائیفیڈ نے قبائلی لوگوں کے تناظر میں، ریاستی حکومتوں کو فوری آمدنی کی تخلیق کو یقینی بنانے کے لئے اور وَن دھن ویلیو ایڈیشن سرگرمیوں کے ذریعے روزی روزگار کے کام میں تعاون دینے کے لئے دفعہ 275 (I) گرانٹس کے تحت حاصل شدہ رقم کا استعمال کرکے ایم ایف پی سے متعلق ایم ایس پی کے مؤثر نفاذ کا منصوبہ بنانے کی صلاح دی ہے۔

Description: A group of people on a streetDescription automatically generated

اس مشورے پر مثبت ردّعمل حاصل ہوا ہے۔ اسکیم کے تحت 17 ریاستوں نے تقریباً 50 کروڑ روپئے کے ایم ایف پی کی خرید کی ہے۔ ان کوششوں کے تحت 7 ریاستوں میں نجی ایجنسیوں نے ایم ایس پی سے اوپر کی قیمتوں پر تقریباً 400 کروڑ روپئے کی قیمت سے ایم ایف پی کی خرید کی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے کی گئی ایم ایس پی تدابیر، ایم ایس پی میں ترمیم کا اعلان اور ٹرائیفیڈ کی ٹھوس کوششوں کے نتیجے میں قبائلیوں کو بازار میں اونچی قیمتیں ملی ہیں، جو ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ 6 ریاستوں نے اسکیم کے تحت ایم ایف پی کی خرید کے لئے وی ڈی وی کے کو رقم منتقل کی ہے اور اس چینل کے توسط سے 4.03 کروڑ روپئے کی خرید کی گئی ہے۔ 7 ریاستوں نے کووڈ راحت کے لئے دفعہ 275 (I) کے تحت ریاستی اسکیموں کی تیاری شروع کردی ہے اور جلد ہی گرانٹ کی منظوری کے لئے وزارت کو اپنے منصوبے پیش کریں گی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MBHE.jpgDescription: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U320.jpg

قبائلی امور کی وزارت نے اس شعبے میں مدد کے لئے کچھ تدابیر کا اعلان کیا تھا، کیونکہ قبائلیوں کی زیادہ تر آمدنی ایم ایف پی پر مبنی سرگرمیوں سے ہوتی ہے۔ اپریل – جون کے مہینے ایم ایف پی سرگرمیوں کے لئے سب سے اہم ہوتے ہیں۔ وزارت نے پہلے ہی اسکیم کی رہنما ہدایات کو منظوری دے دی ہے، اس میں شامل ہیں – کم از کم امدادی قیمت (ایم ایف پی) کے توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ کے لئے نظام، ایم ایف پی کے لئے ویلیو چین تاکہ جنگلاتی پیداواروں کے جمع کاروں کو ایم ایس پی حاصل ہوسکے اور قبائلی گروپوں اور کلسٹر کے توسط سے ایم ایس پی کا ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ۔

حکومت نے یکم مئی 2020 کو 50 ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کی ترمیم شدہ پرائس لسٹ جاری کی اور زیادہ تر ایم ایف پی کی قیمتوں میں 30-90 فیصد تک اضافہ کیا گیا، تاکہ اس سے قبائلی جمع کاروں کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ اس کے علاوہ اس اسکیم میں 23 دیگر اشیاء کو ایم ایف پی کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ ان میں قبائلی لوگوں کے ذریعے شمال مشرقی ریاستوں میں جمع کئے جانے والے زرعی اور باغبانی پیداوار شامل ہیں۔

ایم ایف پی اسکیم کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے تحت 73 پیداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے سبھی ریاستوں میں ایم ایف پی کی خرید میں تیزی آنے کی امید ہے۔ ٹرائیفیڈ کی کوششوں کے تناظر میں ریاستی حکومتوں سے مثبت ردّعمل ملا ہے۔ امید ہے کہ اس سے بحران کے شکار قبائلی لوگوں کی حالت میں بہتری آئے گی۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3151

09.06.2020



(Release ID: 1630597) Visitor Counter : 190