وزارت آیوش

بین الاقوامی یوم یوگ 2020 کا کرٹین ریزر یعنی تعارفی پروگرام 10 جون کو ڈی ڈی نیوز پر نشر کیا جائے گا

Posted On: 09 JUN 2020 12:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9/ جون  2020 ۔ آیوش کی وزارت بین الاقوامی یوم یوگ 2020 کے کرٹین ریزر یعنی تعارفی پروگرام کی شکل میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام کی میزبانی مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے تعاون سے کرے گا، جسے 10 جون 2020 کو شام 7 بجے سے شام 8 بجے تک ڈی ڈی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔ اسے آیوش کی وزارت سے فیس بک پیج پر بھی لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

یہ تعارفی پروگرام بین الاقوامی یوم یوگ 2020 کے لئے 10 روزہ باقاعدہ الٹی گنتی کو ظاہر کرے گا۔ آیوش کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن کے صدر ڈاکٹر ونے سہسر بدھے، الیکٹرانک وسیلے سے قوم سے خطاب کریں گے۔ آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کووڈ-19 کے سبب ملک میں موجودہ صحت ہنگامی صورت حال کے پیش نظر اس سال بین الاقوامی یوم یوگ کو بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل طریقے سے منایا جائے گا۔ کورونا وائرس کا حددرجہ پھیلاؤ ہونے کے پیش نظر وزارت لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی یوگ کی مشق کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی الناس کے لئے ایک ویڈیو بلاگنگ مسابقہ ’’میری زندگی، میرا یوگ‘‘ کا بھی اعلان کیا ہے۔

تعارفی پروگرام کے بعد آئندہ 10 دنوں کے دوران، یعنی 11 جون 2020 سے 20 جون 2020 تک، ڈی ڈی بھارتی / ڈی ڈی اسپورٹس پر عام یوگ پروٹوکول پر ٹریننگ سیشن صبح 8 بجے سے صبح 08:30 بجے تک ہوگا۔ یہ ملک کے یوگ کی تعلیم کے اہم ادارے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، نئی دہلی کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔

یوگ گرو سوامی رام دیو جی، سری سری روی شنکر جی، ست گرو جگی واسودیوجی، ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر جی، شری کملیش پٹیل جی (داجی)، سسٹر شیوانی اور سوامی بھارت بھوشن جی ہماری زندگی میں یوگ کی خصوصی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہمیں یہ بھی بتائیں گے کہ کیسے ہم یوگ کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھانے اور ذہنی صحت نیز بیماری کو بہتر کرنے میں کرسکتے ہیں۔

وزارت کے معززین بھی لوگوں سے خطاب کرکے کووڈ-19 کی وبا کے موجودہ مشکل وقت میں لوگوں کو اپنے گھر پر ہی یوگ کرنے کا اہل بنانے کے لئے وزارت کے ذریعے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ ایمس کے ڈائریکٹر، اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر اور ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ماہرین کے پینل میں شامل ہوں گے۔

اس سال بین الاقوامی یوم یوگ ایسے وقت منایا جانا ہے جب پوری دنیا کووڈ-19 کی زد میں ہے۔ حالانکہ یہ حقیقت انتہائی اہم ہے کہ یوگ کی مشق کے، صحت کو بنانے اور تناؤ کو کم کرنے والے، اثرات ان مشکل حالات میں لوگوں کے لئے خاص طور پر موزوں ہیں، لہٰذا بین الاقوامی یوم یوگ 2020 پر سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے ذریعے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر یوگ میں حصہ لینا اور سیکھنا مفید رہے گا۔ آیوش کی وزارت و متعدد دیگر حصص دار ادارے اپنے پورٹل اور فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا ہینڈل پر مختلف ڈیجیٹل وسائل دستیاب کرارہے ہیں، جن کا استعمال لوگ اس انعقاد کے لئے خود کو تیار کرنے کی خاطر کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلے یوگ کے فالوورس 21 جون کو صبح 7 بجے اتحاد کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر عام یوگ پروٹوکول کے امتزاج پر مبنی یوگ مشق میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لیں گے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3154

09.06.2020



(Release ID: 1630596) Visitor Counter : 162