وزارت دفاع

آپریشن سمدر سیتو – آئی این ایس جلاشوا 700 ہندوستانی شہریوں کو لے کر مالدیپ سے ٹیوٹیکورین پہنچا

Posted On: 07 JUN 2020 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7/ جون  2020 ۔ ہندوستانی بحریہ کے ذریعے ’’آپریشن سمدر سیتو‘‘ کے لئے تعینات کیا گیا آئی این ایس جلاشوا مالے، مالدیپ سے 700 ہندوستانی شہریوں کو لے کر 7 جون 2020 کو لے کر ٹیوٹیکورین بندرگاہ پہنچ گیا۔ وندے بھارت مشن کے تحت اب تک آئی این ایس جلاشوا مالدیپ اور سری لنکا سے 2672 ہندوستانی شہریوں کو بھارت لاچکا ہے۔

ہندوستانی شہریوں کا امبارکیشن مالدیپ میں ہندوستانی مشن کی مدد سے ممکن ہوسکا ہے۔ ضروری طبی جانچ کے بعد ان کو جہاز میں سوار کرایا گیا۔ سمندری سفر کے دوران کووڈ سے متعلق سیکورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا۔

وطن واپس لوٹے بھارتی شہریوں کا ٹوٹیکورین میں مقامی افسروں نے خیرمقدم کیا اور ان کے جہاز سے جلد اترنے، صحت جانچ، امیگریشن اور ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کئے گئے۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی بحریہ کے ذریعے موجودہ وبا کے دوران مالدیپ اور سری لنکا سے بھارت لائے گئے ہندوستانی شہریوں کی تعداد 2874 ہوگئی ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3152

09.06.2020



(Release ID: 1630593) Visitor Counter : 182