وزارت خزانہ

حکومت نے ایس ایم ایس کے ذریعے صفر جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی سہولت کی شروعات کی

Posted On: 08 JUN 2020 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون، 2020،                 ٹیکس ادا کرنے والوں کو آسانی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طورپر حکومت نے آج صفر جی ایس ٹی ماہانہ ریٹرن فارم- جی ایس ٹی آر- 3 بی میں ایس ایم ایس کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے رجسٹر شدہ 22 لاکھ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو جی ایس ٹی کی پابندی میں خاطر خواہ آسانی پیدا ہوجائے گی۔ بصورت دیگر انھیں ہر ماہ اپنے ریٹرن فائل کرنے کے لیے مشترکہ پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ کرنا ہوتا تھا۔ اب ان ٹیکس ادا کرنے والوں کو جنھیں صفر ٹیکس ادا کرنا ہے جی ایس ٹی پورٹل پر لاگ آن کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اپنے صفر ریٹرنس ایس ایم ایس کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے صفر فارم جی ایس ٹی آر- 3 بی فائل کرنے کی سہولت فوری طورپر جی ایس ٹی این پورٹل پر فراہم کردی گئی ہے۔ اس طرح سے فائل کیے جانے والے ریٹرن کے اسٹیٹس کے بارے میں جی ایس ٹی آئی این اکاؤنٹ پر لاگ کرنے اورخدمات > ریٹرنس > ریٹرن کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے  جی ایس ٹی پورٹل سے رجوع کرنا ہوگا۔ ایس ایم ایس کے ذریعے صفر ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے:

قدم

14409 پر ایس ایم ایس

وی ڈی- جی ایس ٹی آئی این ڈی سے حاصل کیجیے

فائلنگ شروع کیجیے

NIL<space>3B<space>GSTIN<space>Tax period

Ex. NIL 3B 09XXXXXXXXXXXZC 052020

مئی 2020 کی مدت کے لیے  

09XXXXXXXXXXXZC کے لیے جی ایس ٹی آر 3 بی کو  صفر فائل کرنے کے لیے کوڈ 123456 ہے۔کوڈ کی مدت 30 منٹ ہے۔

صفر فائلنگ کی تصدیق

CNF <space>3B<space>Code

Ex. CNF 3B 123456

مئی 2020 کے لیے آپ کا 09XXXXXXXXXXXZC، جی ایس ٹی آر 3 بی کامیابی سے فائل کردیا گیا ہے اور اس کا ایکنالج منٹ اے آر این کے مطابق AA070219000384 ہے۔ ا پنے ریٹرن کا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے  اس اے آر این کااستعمال کیجیے۔

مدد کے لیے نیچے کسی بھی وقت

HELP<Space>3B

Ex. Help 3B

مارچ 2020 کے لیے جی ایس ٹی آئی این کا صفر ریٹرن فائل کرنے کے لیے : صفر3 بی 07CQZCD1111I4Z7، صفر فائلنگ کی تصدیق کے لیے : سی این ایف 3 بی کوڈ مزید تفصیلات کے لیے www.gst.gov.in لاگ آن کیجیے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3147



(Release ID: 1630426) Visitor Counter : 238