وزارت خزانہ

کووڈ کی ہنگامی قرضے کی سہولت تمام کمپنیوں کا احاطہ کرتی ہے اور صرف ایم ایس ایم ایز کا نہیں: وزیر خزانہ

Posted On: 08 JUN 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون، 2020،                 خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا ہے کہ  کووڈ ہنگامی قرضے کی سہولت تمام کمپنیوں کا احاطہ کرتی ہے صرف ایم ایس ایز کا نہیں۔ ایف آئی سی سی آئی نیشنل ایگزکیٹیو کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے صنعت کو حکومت کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔ جس میں بھارتی کاروبار کو مدد دینے اور معیشت کو بحال کرنے کا ارادہ شامل ہے۔ ا نھوں نے کہا‘‘اگر آپ کے کسی ممبر کو کوئی مسئلہ پیدا ہو تو ہم امداد / مداخلت کے لیے عہد بند ہیں’’۔

نقدی کے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا ‘‘ہم نے نقدی کے مسئلے پر منصفانہ اور صاف طریقے سے توجہ دی ہے۔ نقدی کی فراہمی یقیناً موجود ہے اگر پھر بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہے تو ہم اس پر غور کریں گے’’۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ ہر سرکاری محکمے سے کہا گیا ہے کہ وہ بقایاجات کی ادائیگی کردے اور اگر کسی محکمے میں کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہےتو حکومت اس کا جائزہ لے گی۔

وزیر خزانہ نے یہ کہا کہ حکومت نئی سرمایہ کاری پر 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کی شرح سے فائدہ اٹھانے کے لیے مقرر کردہ وقت کی حد میں توسیع پر غور کرے گی۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا ‘‘میں دیکھوں گی کہ کیا کیا جاسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ صنعت نئی سرمایہ کاری پر 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کی شرح سے فائدہ اٹھائے اور میں  31 مارچ 2023 کی وقت کی حد میں توسیع پر غور کروں گی’’۔

وزیر خزانہ نے تجویز کیا کہ صنعت کو چاہیے کہ وہ کارپوریٹ امور کی وزارت یا سیبی کی وقت کی حد کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کرے تاکہ ضروری قدم اٹھائے جاسکیں۔

بہت زیادہ متاثرہ شعبوں میں جی ایس ٹی شرح میں کمی کی ضرورت کے سلسلے میں انھوں نے کہا ‘‘جی ایس ٹی شرح میں کمی کا معاملہ کونسل میں جائے گا لیکن کونسل بھی مالیے کی منتظر ہے۔ کسی بھی شعبےکے لیے شرح میں کمی کا فیصلہ کونسل ہی کو کرنا ہوگا’’۔

خزانے اور مالیے کے سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے نے ایف آئی سی سی آئی کے ممبروں کو مطلع کیا کہ کارپوریٹ اداروں کے لیے انکم ٹیکس کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور پچھلے چند ہفتوں میں 35000 کروڑ روپئے کے انکم ٹیکس ریفنڈس جاری کیے جاچکے ہیں۔

اس میٹنگ میں اخراجات کے محکمے کے سکریٹری جناب پی وی سومناتھن، اقتصادی امور کے سکریٹری جناب ترن بجاج، کارپوریٹ امور کے سکریٹری جناب راجیش ورما، مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری جناب دیباشیش پانڈا اور اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر کے وی سبرامنین نے بھی شرکت کی۔

ایس آئی سی سی آئی کی صدر  ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے وزیر خزانہ کو مطلع کیا کہ کووڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کے بارے میں مختلف سرکاری محکموں سے ایوان نے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر ریڈی نے کہا ‘‘ایف آئی سی سی آئی آتم نربھر بھارت اور اس پر عمل درآمد میں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے مشترکہ مقصد کا پابند ہے’’۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3145


(Release ID: 1630422) Visitor Counter : 284