وزارات ثقافت

اے ایس آئی کے تحت مرکز کے زیر تحفظ 820 مقامات جہاں عبادت گاہیں واقع ہیں کل سے کھل جائیں گے: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل


امور داخلہ کی وزارت اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے تمام پروٹوکولوں پر عمل کیا جائے گا

Posted On: 07 JUN 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جون، 2020،      ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ وزارت ثقافت نے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے تحت آنے والے مرکز کے زیر تحفظ مقامات جہاں عبادتگاہیں واقع ہیں وہ 8 جون 2020 سے کھل جائیں گے۔ جناب پرہلاد سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے پروٹوکولوں پر ان مقامات میں عمل کیا جائے گا۔

 

وزارت ثقافت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اے ایس آئی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مذہبی مقامات / عبادتگاہوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت سرکار کی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی طرف سے 4 جون 2020 کو جاری کیے گئے کام کرنے کے معیاری طریقوں (ایس او پی) پر موثر طور پر عمل کیا جائے اور مرکز کے زیر تحفظ ان مقامات کو کھولتے وقت اور ان کابندوبست کرتے وقت ان ایس او پیز کی پوری طرح پابندی کی جائے۔ اے ایس آئی اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ اس سلسلے میں بھارت سرکار کی وزارت داخلہ اور صحت نیز خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کی گئیں تمام دیگر ہدایات پر بھی عمل کیا جائے۔

ثقافت کی وزارت نے اے ایس آئی سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ مرکز کے زیر تحفظ ان 820 مقامات کی فہرست جنھیں 8 جون کو کھولنے جانے کی تجویز ہے متعلقہ ریاستوں اور ضلعوں کو فراہم کی جائے اور یہ کہ کوئی بھی ریاست اورضلع کووڈ-19 کی روک تھام اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مخصوص احکامات پر جامع طریقے پر عمل کریں۔

متعلقہ مقامات کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں:

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3121


(Release ID: 1630223) Visitor Counter : 231