وزارات ثقافت

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ 8 جون سے 3 جولائی 2020 تک موسم گرما کا اپنا آرٹ پروگرام آن لائن نائی میشا 2020 چلائے گی


آن لائن نائی میشا 2020 پروگرام کے تحت چار ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 07 JUN 2020 1:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 07جون  2020  /  نئی دلی کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے ) نے موسم گرما کے آرٹ پروگرام  آن لائن  نائی میشا 2020 کا اعلان کیا ہے، جس کا انعقاد  8 جون 2020 سے 3 جولائی 2020 تک کیا جائے گا۔  لاک ڈاؤن کے دوران میوزیم اور ثقافتی ادارے اپنے پروگراموں کا انعقاد معمول کے مطابق نہیں کر سکتے ، لہٰذا این جی ایم اے اپنے ناظرین تک پہنچنے کے لیے نئے طریقۂ کار اور پلیٹ فارم اختیار کر رہی ہے۔ پچھلے دو مہینے میں این جی ایم اے نے کئی پروگراموں اور نمائشوں کا انعقاد آن لائن کیا۔ اس ترقی یافتہ ٹکنالوجی سے اس طرح کے پروگراموں کو آن لائن منعقد کرنے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے۔ لہذا این جی ایم اے ، موسم گرما کے اپنے سب سے زیادہ مقبول آرٹ پروگرام نائی میشا کا انعقاد آن لائن منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نئی دلی کی این جی ایم اے کی طرف سے، ایک مہینے تک جاری رہنے والا موسم گرما  کا یہ آن لائن پروگرام ایک ایسا قدم ہے جو اپنے شرکاء کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صحت کو جوکھم میں ڈالے بغیر تخلیقی کام کریں اور  کام کرنے والے آرٹسٹوں سے سیکھیں۔ اس سلسلے میں این جی ایم اے نے سب کی شمولیت والے چار ورکشاپ کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان ورکشاپ کے بارے میں یکم جون کو  جو اعلان کیا گیا تھا اُس کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے جس میں 600 سے زیادہ افراد نے شرکت کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان آن لائن نائی میشا 2020 پروگرام کے تحت کرائی جانے والی چار ورکشاپ کے عنوانات میں پینٹنگ ورکشاپ ، کلچر ورکشاپ، پرنٹ میکنگ اور اندرجال ۔

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ڈائیریکٹر جنرل جناب ادویت چرن گرنائک نے کہا "نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر میں میوزیموں کو لوگوں کے لیے آن لائن قابل رسائی بنانے میں پختہ یقین رکھتا ہوں۔ موسم گرما کا یہ آرٹ پروگرام 2020 ہمارے سماج کے سبھی طبقوں کو میوزیم اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف کرنے کی جانب ایک پیش قدمی ہے۔ پیر سے میں سینئر اور جونیئر آرٹسٹوں کے ساتھ آپ کے اسکرین پر پہنچوں گا اور ہم سبھی لوگ مل کر کچھ تخلیقی کام سیکھنے کی کوشش کریں گے۔  پروگرام کا نام  نائی میشا ایک مقدس جگہ کی نمائندگی کرتا ہے جہاں لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔  میرا یقین این جی ایم اے کی سرگرمیوں کو خاص طور پر اس ادارے کے طور پر تعلیم کے میدان میں  اور زیادہ وسعت دینے میں ہے تاکہ سماج کے ہر طبقے تک رسائی حاصل کی جائے۔ "

سرگرمیوں کی تفصیلات این جی ایم اے کی سرکاری ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب رہیں گی۔ تازہ جانکاری کے لیے لاگ آن کریں۔

این جی ایم اے کی ویب سائٹ  : http://ngmaindia.gov.in/

این جی ایم اے ، نئی دلی فیس بک پیج:

https://www.facebook.com/ngmadelhi

این جی ایم اے ٹویٹر :

https://twitter.com/ngma_delhi

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3113

 



(Release ID: 1630141) Visitor Counter : 215