کوئلے کی وزارت

کول انڈیا کی معاون کمپنی ،ویسٹرن کول فیلڈ نے 3 نئی کوئلہ کھانیں کھولیں


کارکنان اور شراکت داروں کے ساتھ ڈیجیٹل طورپر جڑنے کے لئے لانچ کیا گیا
’’ سنواد ایپ‘‘
کانکنی کے کاموں کی نگرانی کرے گی ’’ڈبلیو سی ایل آئی‘‘

Posted On: 06 JUN 2020 3:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،6جون 2020/کول انڈیا کی معاون کمپنی  ویسٹرن کولڈ فیلڈ لمیٹیڈ (ڈبلیو سی ایل)  نے آج مہاراشٹر   اور مدھیہ پردیش میں 3 نئی کوئلہ کانیں کھولی ہیں جن کی مشترکہ سالانہ پیداواری  صلاحیت 2.9  ملین ٹن (ایم ٹی) ہے۔ کمپنی  ان پروجیکٹس پر کل 849  کروڑ روپے  کا سرمایہ لگائے (کیپیکس) گی اور  647 لوگوں کے لئے راست روزگار تخلیق کرے گی۔  مدھیہ  پردیش  کے وزیراعلی  جناب شیو راج چوہان ، مہاراشٹر کے و زیراعلی جناب  اودھو ٹھاکرے ، سڑک  نقل و حمل او ر شاہراہوں کےمرکزی وزیر جناب  نتن گڈکری اور کوئلہ اورکانکنی کےمرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ ان کانوں کا افتتاح کیا۔

کوئلہ اور کانکنی کےمرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے اس موقع پر کہا کہ ڈبلیو سی ایل کو مالی سال 24-20.23 تک 75 ایم ٹی کوئلے کی پیداواری کرنی ہے۔ ان کانوں کے کھلنے سے کمپنی  کے اس مقام تک پہنچنے کی کوششوں میں یقینی طورپر مدد ملے گی۔ اتنا ہی نہیں، اس کول انڈیا کو مالی سال 24-2023 تک 1 ارب ٹن (بی ٹی) کوئلہ کی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنے میں  بھی  مدد ملے گی۔

 ڈبلیو سی ایل کے ذریعہ کھولی گئی تین کانیں یہ ہیں:

 1۔ مہاراشٹر کے ناگپور علاقے میں ادسا کان ، جو ایک زیر زمین کھلی کان ہے۔

2۔ کنہان علاقے میں شاردا زیر زمین کھلی کان اور

3۔ مدھیہ پردیش کے درمیان  علاقے میں دھنکسار زیر  زمین کان۔

ادسا کان کی سالانہ کوئلہ پیداواری صلاحیت 1.5  ایم ٹی ہے جبکہ شاردا اور دھنکسا کانوں کی سالانہ  کوئلہ پیداواری صلاحیت بالترتیب 0.4  ایم ٹی اور1 ایم ٹی ہے۔

اس موقع پر  کمپنی نے اپنے کانکنی کاموں کی نگرانی کے لئے ڈبلیو سی ایل آئی کے نام سے ایک  نگرانی نظام شروع کیا اور اس کے  ساتھ ہی  اپنےکارکنان  اور شراکت داروں سے جڑنے کےلئے سنواد نام سے ایک ایپ لانچ کیا ۔ ڈبلیو سی ایل آئی اس کمپنی کی  ان 15 کانوں کے کام کاج کی 24 گھنٹے نگرانی کرے گی جن کی حصہ داری کمپنی کے کل کوئلہ پیداوار میں 70 فی صد ہے۔ اتنا ہی  نہیں،  یہ کوئلے  کے اب تک  کے ساتھ ساتھ سائڈنگ پر کوئلے کی دستیابی اور ریولے سائڈنگ (بغل کی ریلوے لائن)  ایک کے پلیٹ فارم اور ڈھلائی  پر قریبی نظر  رکھنے اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔

’’سنواد‘‘ دراصل کارکنان اسٹیک ہولڈرس کے لئے ایک موبائل ایپ اور ڈیکس ٹاپ ایپ ہے۔ جو مشورے/ردعمل / تجربہ مشترک  کرنے کے لئےایک حقیقی  (ورچول) پلیٹ فارم ہے، تیز رفتار ردعمل (فیڈبیک) ٹیمیں  7 دن کی مقررہ مدت میں سوالوں  اورفیڈبیک کا جواب دےگی۔

جناب  جوشی نے اعلان کیا کہ کول انڈیا کی مختلف  معاون کمپنیوں نے مدھیہ پردیش  حکومت کو کووڈ-19 وبا کے خلاف اپنی لڑائی کو مضبوطی  فراہم  کرنے کے لئے 20 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ کول انڈیا، مہاراشٹر حکومت کو بھی کووڈ-19  کے خلاف اپنی لڑائی  کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ایک دو دن میں 20 کروڑ روپے دے گی۔

ڈبلیو سی ایل نے رواں مالی سال کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مشن 100 ڈیز کےنام سے ایک روڈ میپٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ/لائحہ عمل  شروع کیا ہے۔ یہ مشن کمپنی کے  وسط مدتی اور طویل مدتی اہداف کو بھی حاصل کرنے میں اس کی مدد کرے گا۔  رواں مالی سال کے لئے کمپنی کی کوئلے کی پیداوار اور اچھال کا ہد ف 62 ایم ٹی ہے۔

جناب جوشی نے کہا ان 3 کانوں کو کھولنا مالی سال 24-2023 تک 20 نئے پروجیٹکس  شروع کرنے کی ڈبلیو سی ایل کے مستقبل  کے منصوبے کا ایک حصہ ہیں۔ جن میں سے 14 پروجیکٹس مہاراشٹر میں6 پروجیکٹس مدھیہ پردیش   میں شروع کئے جائیں گے۔ کمپنی ان پروجیکٹس  پر 12753 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کرے گی اور 14،000 سے بھی زیادہ راست روزگار پیدا کرے گی۔

 کمپنی گزشتہ 6 برس کے دوران 5300 کروڑ روپے سے بھی زیادہ سرمائے کے ساتھ 20 نئے اور توسیعی  پروجیکٹس شروع کرچکی ہے اور زمین  گنوانے والوں کو 5250 راست روزگار دے چکی ہے۔

ڈبلیو سی ایل نےمالیسال 20-2019 میں 57.64 ایم ٹی کوئلے کی پیداوار کی تھی، جو گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں 8 فی صد سے بھی زیادہ کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔                                                                                              

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3109

 


(Release ID: 1630065) Visitor Counter : 222