وزارت آیوش

ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے ذریعہ یوگا کا عالمی دن 2020 کی عالمی پیمانے پر تقریبات


‘مائف لائف- مائی یوگا’ویڈیو بلاگنگ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد کیا جائے گا

Posted On: 05 JUN 2020 4:41PM by PIB Delhi

کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے پیش نظر ملک میں جاری صحت سے متعلق ایمرجنسی کے تناظر میں اس سال کا یوگا کا عالمی دن  بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے منایا جائے گا۔ یہ بات ثقافتی تعلقات کے لئے بھارتی کونسل (آئی سی سی آر) کے صدر ڈاکٹر ونے ساہس ربودھے نے آیوش کی وزارت کے ساتھ آج یہاں منعقد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ڈاکٹر ونے ساہس ربودھے  نے مزید بتایا کہ اس سال ہونے والی تقریب کے دوران لوگوں کے لئے یوگ کی اہمیت، عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے مدافعت کی صلاحیت کو بڑھانے اور اس بحران کے کچھ اہم پہلوؤں کے بندوبست کے تحت کمیونٹی کو مضبوط کرنے پر اجاگر اور زور دیاجائے گا۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا بھی موجود تھے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے وائرس کی انتہائی انفیکسیس نوعیت کے پیش نظر کوئی کوئی بھی اجتماعی کانفرنس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح اِس سال وزارت پورے کنبے کی شرکت کے ساتھ لوگوں کو گھروں میں ہی یوگا کی پریکٹس کرنے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساہس ربودھے نے بتایا کہ عالمی جناب وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی لوگوں سے مائف لائف- مائی یوگا ویڈیو بلاگنگ مقابلے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس ویڈیو بلاگنگ کا مقابلہ کے ذریعہ آیوش کی وزارت آئی سی سی آر یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتی ہے اور لوگوں کے اندر تحریک بھی پیدا کرنا چاہتی ہے،  اور لوگوں کو اس بات کے لئے تحریک دیا چاہتی ہے کہ لوگ یوگ کے عالمی دن 2020 منانے کے لئے تیار  ےہوں اور اس میں سرگرمی سے شرکت کریں۔

اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب ودیا راجیش کٹوچا نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے مقابلے کے اعلان کئے جانے کے ساتھ ہی زبردست جوش پیدا ہوا ہے اور اس میں دلچسپی بھی بڑھی ہے۔ آیوش کی وزارت کو بھروسہ ہے کہ یہ دلچسپی عوام کی اچھی صحت کی شکل میں نظر آئے گی،کیونکہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی صورتحال سے متعدد پہلوؤں کے بندوبست میں یوگ کے مثبت اثرات اب پوری طرح سے سامنے آچکے ہیں اور لوگ ان مثبت اثرات کو قبول کرچکے ہیں۔

جناب کٹوچا نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ یوگ کی ہیلنگ (مرہم رکھنے) اور پھیراپیٹک طاقت کے بارے میں عالمی بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگی پر یوگ کے غیر معمولی اثر کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوگا انسٹی ٹیوٹ ، یوگا اسٹوڈیو، یوگا کے پیشہ ور افراد جیسے تمام شراکت داروں کو  پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت اپنے مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ بلاگنگ مقابلے کے بارے میں بیدار کیا جارہا ہے۔

جناب کٹوچا نے مزید کہا کہ بلاگنگ مقابلہ مائی جی او وی ڈاٹ ان جیسے مختلف پلیٹ فارموں پر شروع ہوچکا ہے اور 15 جون 2020 کو ختم ہوجائے گا، جس کے بعد جیوری مشترکہ طور پر جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔  ویڈیو مقابلے کے لئے انٹریاں 3 زمروں کے تحت شرکا کے ذریعہ داخل کی جاسکتی ہیں۔ ان زمروں میں 18 سال سے کم عمر کے نوجوان، 18 سال کے اوپر کےبالغ اور یوگا پروفیشنل شامل ہیں۔ مقابلے میں حصہ لینے والے مرد اور خاتون کے لئے الگ الگ زمرہ ہوگا۔اس طرح کل 6 زمرے ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے ہندوستانیوں کے لئے انعام کی رقم بالترتیب ایک لاکھ، 50 ہزار اور 25 ہزار ہوگی اور یہ تینوں مذکورہ انعامی رقم ہندوستان میں حصہ لینے والوں کے لئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والوں کے لئے ہے، جبکہ عالمی انعام 2500ڈالر، 1500 ڈالر اور 1000 ڈالر ہوگی۔

آئی سی سی آر کے ڈی جی جناب دنیش کے پٹنایک، آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی این رنجیت کمار اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں میں ایمونٹی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3090



(Release ID: 1629855) Visitor Counter : 189