بجلی کی وزارت

ہندوستان کی اہم ہائیڈروپاور کمپنی این ایچ پی سی نے ماحولیات کا عالمی دن 2020 منایا


مرکزی پی ایس یو نے ملازمین کو تقریباً700 میڈیسنل پلانٹ (پودے) اور درخت تقسیم کئے

Posted On: 05 JUN 2020 4:50PM by PIB Delhi

ہندوستان کی اہم ہائیڈرو پاور کمپنی این ایچ پی سی اور بجلی کی وزارت کے تحت سینٹرل پی ایس یو نے آج مورخہ 5 جون 2020 کو  اپنے کارپوریٹ دفتر میں جوش اور ولولے کے ساتھ 2020 کا ماحولیات کا عالمی دن 2020 منایا اور اپنے تمام علاقائی دفاتر ، پاور اسٹیشنوں اور پروجیکٹس میں بھی ماحولیات کا عالمی دن منایا۔

این ایچ پی سی آفس کمپلیکس میں ماحولیات کے عالمی دن کی تقریبات میں خاص بات یہ رہی کہ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے ایک ہربل پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جناب رتیش کمار ، عملے کے ڈائریکٹر جناب ایم کے جین،  مالیات کے ڈائریکٹر جناب ایم کے متل ، تکنیکی شعبے کے ڈائریکٹر جناب وائی کے چوبے اور سی وی او جناب اے کے سریواستو بھی موجود تھے۔ یہ ہر بل پارک پودوں اور جڑی بوٹیوں کی طبی اہمیت کے تئیں تمام ملازمین میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے قائم کیاگیا ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن کی تقریبات کے دوران سی ایم ڈی ، ڈائریکٹر س حضرات اور سی وی او نے مختلف قسم کے ہربل پلانٹ بھی لگائے۔

 اس موقع پر ملازمین کے درمیان تقریباً 700 میڈیسنل (طبی) پودے اور درخت تقسیم کئے گئے، تاکہ انہیں ماحولیات کے مقصد کے لئے حوصلہ دیا جاسکے اور ان میں ماحولیات کے تحفظ کا جذبہ پیدا کیا جاسکے اور وہ خود بھی ماحولیات کے تحفظ کا احساس کرسکیں۔ فرید آباد میں این ایچ پی سی کارپوریٹ آفس اور رہائشی کمپلیکس کے علاوہ این ایچ پی سی کے تمام علاقائی دفاتر،پروجیکٹس اور پاور اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہمات کا بھی اہتمام کیاگیا۔ تقریبات کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں کو بھی یقینی بنایاگیا تھا۔

 

 

2020 کا ماحولیات کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا گیا ہے، تاکہ ہمارے ماحولیات کو بچانے کے لئے پوری دنیا میں بیداری پیدا کی جاسکے اور اسے بچانے کے لئے سرگرم عمل رہا جاسکے۔ اس سال ماحولیات کے عالمی دن 2020 کا موضوع ہے۔ حیاتیاتی تنوع

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3087



(Release ID: 1629845) Visitor Counter : 166